ترکی میں ایک کشتی ڈوبنے سے تین افراد لاپتہ

Aug 03, 2017 01:18 PM IST | Updated on: Aug 03, 2017 01:18 PM IST

انقرہ۔ ترکی کے جنوب مغربی صوبے مگلا کے ساحل پر بحیرہ روم کے علاقے میں ایک کشتی ڈوب گئی جس میں سوار تین افراد لاپتہ ہیں۔ ایک افسر نے بتایا کہ اینیمور نام کی کشتی میں 11 افراد سوار تھے جو کل ایک مشہور سیاحی علاقے مگلا کے مارمارس جا رہے تھے کہ اسی وقت یہ حادثے کا شکار ہوگئی۔

ان میں سے آٹھ افراد کو بچا لیا گیا جبکہ تین افراد لاپتہ ہیں۔ افسر نے کہا کہ کشتی کے ڈوبنے کی وجہ کا فوری طور پر پتہ نہیں چلا ہے۔ راحت رسانوں کی جانب سے لاپتہ افراد کی تلاش کی جا رہی ہے۔

ترکی میں ایک کشتی ڈوبنے سے تین افراد لاپتہ

علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز