ملائیشیا میں کشتی پلٹی، 25 افراد کو بحفاظت نکالا گیا ، چھ لاپتہ

Jan 29, 2017 08:56 PM IST | Updated on: Jan 29, 2017 08:56 PM IST

کوالالمپور۔  ملائیشیا کی بحریہ نے بورنیو جزیرے کے ساحل کے پاس ڈوبنے والی 31 سیاحوں سے بھری کشتی سے 23 چینی سیاحوں اور عملے کے دو ارکان کو بچا لیا ہے جبکہ چھ لوگ اب بھی لاپتہ ہیں ۔ حکام نے بتایا کہ کل رات بورنیو کے ساحل کے نزدیک سیاحوں سے بھری کشتی الٹ گئی تھی۔ اس میں 25 افراد کو بچا لیا گیا لیکن پانچ چینی سیاح اور عملے کے  ایک ملائشیائی شہری اب بھی لاپتہ ہیں۔ یہ کشتی ملائیشیا کے مشرقی صباح صوبے کے دارالحکومت کوٹہ كنابالو سے کل مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے مشہور سیاحتی مقام منگالم جزیرے کے لئے روانہ ہوئی تھی لیکن رات نو بج کر 50 منٹ تک وہاں پر نہیں پہنچی۔

حکام نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق شام دو بجے عملے کے ایک رکن سمیت کشتی کے ملائیشیائی کپتان کو بچا لیا گیا۔

ملائیشیا میں کشتی پلٹی، 25 افراد کو بحفاظت نکالا گیا ، چھ لاپتہ

علامتی تصویر

انہوں نے بتایا کہ لہروں کی وجہ سے کشتی ٹوٹ کر سمندر میں ڈوب گئی تھی۔ ملائیشیا بحری انفورسمنٹ ایجنسی کے ڈائریکٹر نے بتایا، "کپتان کے مطابق سمندر کی تیز لہروں کی وجہ سے یہ کشتی ٹوٹ گئی اور سمندر میں ڈوب گئی۔ تمام سیاحوں نے آپس میں ایک دوسرے کو باندھا ہوا تھا اور لہروں کی مدد سے سب بہت دور بہہ کر نکل گئے۔ "انہوں نے بتایا کہ افسر اس کشتی کی تحقیقات کر رہے تھے کہ کیا اس کا استعمال سیاحوں کو لے جانے کے لئے کیا جانا چاہیے تھا۔

ملائیشیائی بحریہ، سمندری پولیس اور ایئر فورس کے جوان سمندر کے 400 سمندری میل کے علاقے میں تلاشی مہم میں مصروف ہیں۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے ریسکیو آپریشن کے لئے ملک کی سرکاری محکموں کو اپنے ملائیشیائی ہم منصبوں کے ساتھ تعاون کرنے کو کہا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز