بوکوحرام نے 381 شہریوں کو ہلاک کیا: ایمنسٹی انٹرنیشنل

ابوجہ۔ حقوق انسانی کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ نائیجریا اور کیمرون میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے اپریل سے اب تک 381 شہریوں کو ہلاک کیا ہے۔

Sep 05, 2017 08:20 PM IST | Updated on: Sep 05, 2017 08:20 PM IST

ابوجہ۔  حقوق انسانی کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ نائیجریا اور کیمرون میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے اپریل سے اب تک 381 شہریوں کو ہلاک کیا ہے۔ نائیجریا کی فوج کی طرف سے مسلسل یہ کہا جارہا ہے کہ بوکو حرام کو شکست دے دی گئی ہے لیکن حالیہ مہینوں میں شدت پسندوں نے کئی خود کش بم دھماکہ اور حملے کیے ہیں ۔

ایمنسٹی نے کہا ہے کہ یکم اپریل سے پچھلے پانچ ماہ کے مقابلے دو گنا شہری ہلاک ہوئے ہیں ۔ بوکو حرام نے نائیجریا میں اپریل سے 223 شہریوں کو ہلاک کیا ہے۔ اس تنظیم کی طرف سے خواتین اور لڑکیوں پر خود کش دھماکہ کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جاتا ہے۔ ان خواتین اور لڑکیوں سے شمال مشرقی نائیجریا اور شمالی کیمرون میں حملے کرائے جاتے ہیں ۔

بوکوحرام نے 381 شہریوں کو ہلاک کیا: ایمنسٹی انٹرنیشنل

بوکوحرام: فائل فوٹو، گیٹی امیجیز۔

مغربی اور وسطی افریقہ کے لئے ایمنسٹی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ’’بوکو حرام نے ایک بار پھر سے بڑے پیمانے پر جرائم کئے ہیں ۔ شدت پسند گروپ لڑکیوں کا جبراً خودکش بم کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور اس کا ارادہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی ہلاکت ہے۔‘‘ ایمنسٹی نے کہا کہ کیمرون میں بوکوحرام نے اپریل سے اب تک 158 لوگوں کو ہلاک کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق نائیجریا، کیمرون، نائیجر اور چاڈ میں بوکوحرام کے تصادم کی وجہ سے 25 لاکھ لوگ بے گھر ہوئے ہیں یا پناہ گزیں بن گئے ہیں جب کہ 72 لاکھ لوگ فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔ 2009 سے اب تک 20 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز