اب کنگنا رناوت نے کہا : مجھے اذان کی آواز کافی پسند ہے

Apr 22, 2017 02:43 PM IST | Updated on: Apr 22, 2017 02:43 PM IST

نئی دہلی: سونو نگم کے اذان والے ٹویٹ پر ہر موضوع پر بے باکی سے اپنی رائے کا اظہار کرنے والی اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے انہیں اذان کی آواز بہت پسند ہے ۔کنگنا کا کہنا ہے 'میں کسی اور کے لئے نہیں بول سکتی ، لیکن اپنی بات کروں تو مجھے اذان بہت پسند ہے۔خیال رہے کہ پیر کو سونو نگم نے اذان کی آواز سے نیند ٹوٹنے پر صبح صبح چار ٹویٹ کئے تھے ، جس کے بعد ان کی چوطرفہ تنقید شروع ہوگئی تھی ۔ سونو نے لاؤڈ سپیکر سے اذان کو مذہبی زبردستی بتایا تھا۔

نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق کنگنا نے کہا کہ 'جب ہم لکھنؤ میں تنو ویڈس منو کی شوٹنگ کر رہے تھے ، تب مجھے اذان کی آواز کافی پسند آتی تھی، میں صرف اپنے بارے میں بتا سکتی ہوں، کوئی بھی مذہبی کام ہو، خواہ وہ گرودوارہ ہو یا بھگوت گیتا یا پھر اذان مجھے ذاتی طور پر یہ کافی پسند ہے، میں ذاتی طور پر عبادت گاہوں جیسے مسجد، مندر اور چرچ جانا پسند کرتی ہوں۔

اب کنگنا رناوت نے کہا : مجھے اذان کی آواز کافی پسند ہے

تاہم کسی تنازع سے بچنے کیلئے کنگنا نے اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ 'لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ جو انہوں نے (سونو نگم) کہا اس پر توجہ نہیں دی جانی چاہئے، جو کچھ انہوں نے کہا وہ ان کا اپنا نظریہ ہے اور اس کی عزت کی جانی چاہئے، مجھے لگتا ہے اس خیال کو سوشل میڈیا تک لانے کا مطلب ہی اس پر بحث شروع کرنا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز