ہندی فلموں کے معروف اداکارششی کپور کا انتقال ، طویل عرصہ سے تھے بیمار

Dec 04, 2017 07:10 PM IST | Updated on: Dec 04, 2017 07:13 PM IST

ممبئی: اپنے وقت کے مشہور اور ہردلعزیز بالی وڈ اداکار ششی کپور جو فلمساز اور ہدایت کار بھی تھے، آج 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ پرتھوی راج کپور کے سب سے چھوٹے بیٹے اور راج کپور اور شمی کپور کے سب سے چھوٹے بھائی ششی کپور طویل عرصے سے بیمار تھے۔

امیتابھ بچن کے ساتھ فلم دیوار میں ’’میرے پاس ماں ہے‘‘ مکالمہ سے فلم بینوں کے ذہن پہ چھاجانے والے ششی کپور نے 148 ہندی اور بارہ انگریزی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ پردہ سمیں پر محمد رفیع اور دوسرے اہم گلوکاروں کی آواز میں ان کے گائے ہوئے گانے آج بھی سننے والوں کے اندر زندگی سے بھرپور تحریک پیدا کرتی ہے۔

ہندی فلموں کے معروف اداکارششی کپور کا انتقال ، طویل عرصہ سے تھے بیمار

ششی کپور نے 53 فلموں میں محوری کردار اداکئے اور 61 فلموں میں وہ مرکزی کردار کا اہم حصہ رہے ۔ انہوں نے ایک سے زیادہ ستاروں والی دو ہندی فلموں میں کام کیا ۔ 21 ہندی فلموں میں وہ معاون رول میں نظر آئے۔ پسماندگان میں دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔ بیوی جنیفر 1980 کی دہائی میں انتقال کرگیئں تھیں۔ ششی کپور کا اصل نام بلبیر راج کپور تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز