فخرزمان کے ساتھ معاشقہ کولے کراس بالی ووڈ اداکارہ نے خاموشی توڑتے ہوئے دیا یہ جواب

زرین خان نے فخرزمان کے ساتھ اپنے رشتے پرخاموشی توڑتے ہوئے اسے بکواس قرار دیا ہے۔

Oct 09, 2018 04:36 PM IST | Updated on: Oct 09, 2018 04:36 PM IST

گزشتہ کچھ دنوں سے پاکستانی کرکٹرفخرزمان اوربالی ووڈ اداکارہ زرین خان کے افیئر (معاشقہ) کی خبریں سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں، لیکن سلمان خان کے ساتھ "ویر" فلم سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی زرین خان نے فخرزمان کے ساتھ اپنے رشتے پرخاموشی توڑتے ہوئے اسے "بکواس" قراردیا ہے۔

زرین خان نے ٹوئٹرپرلکھا "بلشٹ" (بکواس)! واضح رہے کہ انہوں نے پاکستان کے نوجوان بلے باز فخرزمان کے ساتھ رشتے کو مسترد کردیا ہے۔ زرین خان کے ٹوئٹ کے بعد اب فخرزمان سے ان کا کوئی رشتہ نہیں ہے، یہ واضح ہوگیا ہے۔

فخرزمان کے ساتھ معاشقہ کولے کراس بالی ووڈ اداکارہ نے خاموشی توڑتے ہوئے دیا یہ جواب

بالی ووڈ اداکارہ زرین خان: فائل فوٹو

Loading...

ویسے سوشل میڈیا پرلوگوں کے درمیان ثانیہ مرزا اورشعیب ملک کے بعد زرین خان اورفخرزمان کے رشتے کو لے کر خوب بحث ہورہی تھی۔ جبکہ کٹریہ کیف کی طرح نظرآنے والی اس اداکارہ نے بالی ووڈ میں کافی سرخیاں حاصل کی ہیں۔

زرین خان نے فخرزمان کے ساتھ رشتوں کو خارج کردیا ہے۔

پاکستان کے لئے 28 سال کے فخرزمان نے اب تک 23 یک روزہ اور 22 ٹی -20 بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں، جس میں انہوں نے اچھی کارکردگی کی ہے۔ ونڈے کرکٹ میں سب سے تیز 1000 رن بنانے والے فخرزمان بین یک روزہ کرکٹ میں ڈبل سنچری (210 ناٹ آوٹ) لگانے والے واحد پاکستانی کرکٹرہیں۔

پاکستان کے نوجوان کرکٹرفخرزمان اوربالی ووڈ اداکارہ زرین خان کے درمیان رشتوں کی سوشل میڈیا پر خوب افواہ پھیل رہی ہے۔ پاکستان کے نوجوان کرکٹرفخرزمان اوربالی ووڈ اداکارہ زرین خان کے درمیان رشتوں کی سوشل میڈیا پر خوب افواہ پھیل رہی ہے۔

حالانکہ فخرزمان ایشیا کپ میں فلاپ رہے تھے اورپانچ میچوں میں صرف 32 رن ہی بناسکے تھے۔ وہ تین باراپنا کھاتہ بھی نہیں کھول پائے تھے۔ فخرزمان کا بلا خاموش رہنے کی وجہ سے انڈیا نے اسے دو بار شکست دی تھی۔ تاہم بنگلہ دیش کے ذریعہ شکست ملنے کے بعد فائنل کھیلنے سے بھی محروم ہونا پڑا تھا۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز