بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کے والد فلمساز وپروڈیوسررام مکھرجی 84 سال کی عمر میں چل بسے

Oct 22, 2017 05:29 PM IST | Updated on: Oct 22, 2017 05:29 PM IST

ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کے والد فلمساز وپروڈیوسررام مکھرجی کا 84 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔بالی ووڈ کی بنگالی حسینہ رانی مکھرجی کے والد فلمساز، اسکرین رائٹر اور پروڈیوسر رام مکھر جی اتوار کی صبح چار بجے 84 سال کی عمر میں چل بسے، رام مکھر جی طویل عرصے سے بیمار تھے۔

رام مکھرجی کی بیوی اوررانی مکھرجی کی ماں کرشنا مکھرجی کے مطابق رات 2 بجےان کےشوہر کا بلڈ پریشراچانک کم ہو گیاتھا، جس کی وجہ سے ان کی طبیعت خراب ہوگئی، اپنے شوہر کی حالت دیکھ کر وہ اوران کے گھر والے گھبراگئے اور انہیں فوراً ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کے والد فلمساز وپروڈیوسررام مکھرجی 84 سال کی عمر میں چل بسے

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز