اب دیپیکا امین نے لگایا الزام ، کہا : شام کے بعد برا سلوک کرنے لگتے ہیں آلوک ناتھ

انہوں نے سوشل میڈیا پر آلوک ناتھ سے وابستہ تجربہ کو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آلوک ناتھ نے ان کے ساتھ بھی کافی برا سلوک کیا تھا ، مگر یونٹ نے انہیں گھیر لیا ، جس کی وجہ سے وہ محفوظ رہیں ۔

Oct 11, 2018 05:40 PM IST | Updated on: Oct 11, 2018 05:40 PM IST

ونیتا نندا کے آلوک ناتھ پر لگائے گئے الزامات کے بعد اب فلم اور ٹی وی اداکارہ دیپیکا امین  نے بھی اپنا تجربہ شیئر کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر آلوک ناتھ سے وابستہ تجربہ کو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آلوک ناتھ نے ان کے ساتھ بھی کافی برا سلوک کیا تھا ، مگر یونٹ نے انہیں گھیر لیا ، جس کی وجہ سے وہ محفوظ رہیں ۔

دیپیکا نے ٹویٹر پر ونیتا نندا کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انڈسٹری کا ہر شخص جانتا ہے کہ آلوک ناتھ کو شراب کی لت ہے ۔ وہ خواتین کا استحصال کرتے ہیں ، سالوں پہلے ایک ٹیلی فلم کی آوٹ ڈور شوٹنگ کے دوران وہ میرے کمرے میں گھس آئے تھے ۔ اس وقت بھی انہوں نے شراب پی ہوئی تھی ۔ وہاں انہوں نے تماشا کیا ۔ یونٹ نے میرے چاروں اطراف گھیرا بنایا اور یقینی بنایاکہ میں محفوظ رہوں ۔

اب دیپیکا امین نے لگایا الزام ، کہا : شام کے بعد برا سلوک کرنے لگتے ہیں آلوک ناتھ

اب دیپیکا امین نے لگایا الزام ، کہا : شام کے بعد برا سلوک کرنے لگتے ہیں آلوک ناتھ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز