انوپم کھیر کو انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ سے نوازا جائے گا

بالی ووڈ کے معروف اداکار انوپم کھیر کو انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئی آئی ایف اے) ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

Jun 07, 2018 08:29 PM IST | Updated on: Jun 07, 2018 08:29 PM IST

بالی ووڈ کے معروف اداکار انوپم کھیر کو انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئی آئی ایف اے) ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔انوپم کھیر کو ہندستانی سنیما میں گراں قدر اور شاندار خدمات کے لئے اس مہینہ بنکاک میں ہونے والے 19ویں آئی آئی ایف اےاعزاز سے نوازا جائے گا۔ انوپم کھیر نے کہاکہ میں ہماری فلم صنعت کا حصہ بن کر فخر محسوس کررہا ہوں جو میرے تئیں محبت اور گرمجوشی ظاہرکرنے میں نہایت مہربان رہی ہے۔

انوپم کھیر نے کہا کہ میرے 34سال کے کام نے مجھے شاندار کامیابی حاصل کرنے میں مدد کی ہے اور ایسے وقت میں مدد کی جب میری عمر کے اداکاروں کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ مل رہے ہیں۔ میں ہندستان اور بین الاقوامی سنیما میں 34برس مزید کام کرنا پسند کروں گا اور نئے اور دلچسپ مواقع پانا چاہوں گا۔

انوپم کھیر کو انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ سے نوازا جائے گا

انوپم کھیر : فائل فوٹو

انہوں نے کہاکہ اس طرح کے ہر ایوارڈ کے ساتھ ایک ذمہ داری کا جذبہ آتا ہے جس کے تئیں میں اپنی فلم صنعت اور ہمارے ملک کے نمائندے کے طورپر بین الاقوامی سنیما میں پرمصروف عمل رہنے کا وعدہ کرتا ہوں۔ آئی آئی ایف اے ایوارڈس 21جون سے 24جون تک منعقد ہوں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز