اپنی فلم نہیں بلکہ پاکستانی اداکارہ کے ساتھ معاشقہ کی وجہ سے سرخیوں میں رہا یہ بالی ووڈ اداکار

اشمت پٹیل کے قریب آنے والی یہ اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ وینا ملک تھیں ۔ بگ باس کے گھر میں کبھی وینا اشمت پٹیل کو ہیڈ مساج دیتی نظر آتیں ، تو کبھی دونوں مائیک پہنے بغیر کھسر پھسر کرتے نظر آتے ۔ ان کی قربت کو دیکھ کر بگ باس کے ناظرین بھی حیران تھے۔

Jan 13, 2019 09:10 AM IST | Updated on: Jan 13, 2019 09:10 AM IST

بالی ووڈ اداکار اشمت پٹیل آج یعنی 13 جنوری کو اپنی سالگرہ منارہے ہیں ۔ انہوں نے سال 2003 میں انتہا سے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کی تھی ۔ بالی ووڈ میں اپنے 15 سالہ سفر میں اشمت اپنی کسی فلم کی وجہ سے کم رئیلٹی شو بگ باس کی وجہ سے زیادہ سرخیوں میں رہے ۔ بگ باس کے سیزن چار میں اشمت پٹیل کا رشتہ ایک پاکستانی اداکارہ کے ساتھ جڑا ۔ دونوں کی نزدیکیاں نہ صرف شو کو ٹی آر پی دلا رہی تھیں بلکہ انہوں نے اشمت پٹیل کو بھی لائم لائٹ میں لادیا۔

اشمت پٹیل کے قریب آنے والی یہ اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ وینا ملک تھیں ۔ بگ باس کے گھر میں کبھی وینا اشمت پٹیل کو ہیڈ مساج دیتی نظر آتیں ، تو کبھی دونوں مائیک پہنے بغیر کھسر پھسر کرتے نظر آتے ۔ ان کی قربت کو دیکھ کر بگ باس کے ناظرین بھی حیران تھے ۔ حالانکہ ایک انٹرویو میں وینا نے خود کو انٹروورٹ بتایا تھا ۔

اپنی فلم نہیں بلکہ پاکستانی اداکارہ کے ساتھ معاشقہ کی وجہ سے سرخیوں میں رہا یہ بالی ووڈ اداکار

اپنی فلم نہیں بلکہ پاکستانی اداکارہ کے ساتھ معاشقہ کی وجہ سے سرخیوں میں رہا یہ بالی ووڈ اداکار

اشمت پٹیل کے ساتھ اپنے رشتے کے بارے میں وینا ملک نے بتایا تھا کہ بگ باس کے بعد ان دنوں نے اپنی دوستی کو رشتہ کا نام دینے کی کوشش کی ، لیکن ان کی سوچ کے مطابق چیزیں آگے نہیں بڑھیں ، اس لئے دونوں الگ ہوگئے ۔

خیال رہے کہ اشمت اور وینا ملک کا رشتہ صرف بگ باس تک ہی محدود نہیں رہا تھا۔ دونوں نے ساتھ میں سپر ماڈل نام سے آئی ایک فلم بھی بنائی تھی ۔ 2013 میں ریلیز یہ فلم باکس آفس پر کوئی خاص کمال نہیں دکھا سکی ۔ اس فلم کے بعد دونوں اپنے بریک اپ کو لے کر بھی موضوع بحث بنے ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز