بالی ووڈ اکارہ نرگس فاخری 38 برس کی ہوئیں

Oct 20, 2017 02:41 PM IST | Updated on: Oct 20, 2017 02:41 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ نرگس فاخری آج 38برس کی ہوگئیں۔ نرگس کی پیدائش 20 اکتوبر 1979کو کوئنس ،نیویارک میں ہوئی تھی۔ نرگس کی والدہ میری چیک کرشچےئن تھیں جبکہ والد محمد فاخری پاکستانی تھے۔ نرگس جب صرف سات برس کی تھیں تو ان کے والدنے ان کی ماں کو طلاق دے دی تھی۔امریکہ نیکسٹ ٹاپ ماڈل کا حصہ رہ چکی نرگس نے بالی ووڈ میں اپنے کیریر کا آغاز 2011میں ریلیز ہوئی امتیاز علی کی فلم ’راک اسٹار‘ سے کیا۔ فلم ٹکٹ کھڑکی پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ فلم میں انکی اور رنبیر کپور کی جوڑی کو ناظرین نے بہت پسند کیا۔

سال 2013میں نرگس فاخری کی دوسری فلم مدراس کیفے ریلیز ہوئی۔ اس فلم میں ان کا سنجیدہ کردار ناظرین کو بہت پسند آیا۔ اس کے بعد نرگس ’میں تیرا ہیرو‘ ، ’پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو‘ اور ’کک‘ جیسی فلموں میں نظر آئیں۔ نرگس نے فلم ’اسپائی‘ کے ذریعہ ہالی ووڈ میں شروعات کی۔ ان کی پچھلی فلم اظہر، ہاوس فل۔ 3اور بینجو فلمیں ریلیز ہوئیں۔ وہ سوشل میڈیا سائٹ پر کافی سرگرم ہیں اور اکثر اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر فوٹو پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے تقریباََ ایک ملین فالواوور ہیں۔

بالی ووڈ اکارہ نرگس فاخری 38 برس کی ہوئیں

بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز