دیپیکا نے کی روتے ہوئے ویڈیو شیئر، بتایا کیا ہوا تھا ان کے ساتھ

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون نے اپنی زندگی کا کڑوا سچ اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

Oct 11, 2018 01:02 PM IST | Updated on: Oct 11, 2018 01:05 PM IST

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون نے اپنی زندگی کا کڑوا سچ اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ دیپیکا ڈیپریشن کے دور کو اپنی زندگی کا سب سے مشکل وقت مانتی ہیں۔ ان کا یہ درد اس ویڈیو میں نظر آرہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ وقت ایسا تھا جب انہیں کسی سے بات تک کرنے کا من نہیں کرتا تھا۔ دیپیکا کو لگتا تھا کہ کوئی انہیں سمجھ نہیں پائےگا۔ کیوں کہ وہ ذہنی طور پر ایک الگ ہی دور سے گزر رہی تھی۔

دیپیکا نے بتایا کہ ان دنوں انہیں صبح اٹھنا اچھا نہیں لگتا تھا۔ انہیں صرف سوتے رہنا اچھا لگتا تھا۔ کیوں کہ یہ انہیں بچنے کا طریقہ لگتا تھا۔ دیپیکا نے بتایا کہ صبح اٹھنا انہیں ڈراونا لگنے لگا تھا۔ ہر دن ان کے لئے ایک چیلنج کی طرح آتا تھا۔

دیپیکا نے کی روتے ہوئے ویڈیو شیئر، بتایا کیا ہوا تھا ان کے ساتھ

دیپیکا پڈوکون

Loading...

ڈیپریشن ایک سنجیدہ پریشانی ہے۔ دیپیکا کی ویڈیو میں آپ دیکھیں گے کہ اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کئی بار ان کی آنکھیں آنسوں سے بھر جاتی ہیں۔ دیپیکا نے بتایا کہ وہ لوگوں سے گھرے رہنے پر عجیب محسوس کرتی تھی۔ انہیں یہ ڈر لگتا تھا کہ اگر وہ ’لو‘ محسوس کرنے لگی تو سب کے سامنے کیسے بریک ڈاون کریں گی۔ انہوں نے کہا سب کچھ ٹھیک دکھانے کے لئے ہنستے رہنا پڑتا تھا، اور یہی میرے لئے سب سے مشکل ہوتا تھا۔ دیپیکا نے کہا، میں سوچتی ہوں کہ کاش اس وقت میں کسی ایسے شخص سے ملی ہوتی۔ جو میری پریشانی سمجھ پاتا تو شاید ڈیپریشن سے ابھرنا آسان ہوتا۔ دیکھیں ویڈیو

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز