Live Results Assembly Elections 2018

شادی کے بعد پرینکا چوپڑا کو لگا جھٹکا ، دیپیکا پڈوکون نے چھین لیا یہ بڑا خطاب

شادی کے بعد بھی دیپیکا کی بادشاہت ہر جگہ قائم ہے ۔ ایسا ہم اس لئے کہہ رہے ہیں کیونکہ وہ ایشیا کی سب سے سیکسی خاتون بن گئی ہیں ۔

Dec 07, 2018 12:12 PM IST | Updated on: Dec 07, 2018 12:14 PM IST

دیپیکا پڈوکون اور پرینکا چوپڑا مسلسل اپنی شادی کو لے کر سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں ، لیکن اس درمیان دونوں سے وابستہ ایک اور اچھی خبر سامنے آرہی ہے۔ بتادیں کہ شادی کے بعد بھی دیپیکا کی بادشاہت ہر جگہ قائم ہے ۔ ایسا ہم اس لئے کہہ رہے ہیں کیونکہ وہ ایشیا کی سب سے سیکسی خاتون بن گئی ہیں ۔

شادی کے بعد بھی دیپیکا کا جلوہ کم نہیں ہوا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق دیپیکا پڈوکون اب ایشیا کی 50 سب سے سیکسی خواتین میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہیں ۔ حالانکہ پرینکا چوپڑا بھی اس فہرست میں شامل ہیں ، لیکن انہیں دوسرا مقام ملا ہے۔ یہ لسٹ بدھ کو جاری کی گئی ہے۔

شادی کے بعد پرینکا چوپڑا کو لگا جھٹکا ، دیپیکا پڈوکون نے چھین لیا یہ بڑا خطاب

دیپیکا پڈوکون اور پرینکا چوپڑا ۔

گزشتہ سال اس فہرست میں پرینکا چوپڑا ٹاپ پر تھیں ، لیکن اس مرتبہ دیپیکا نے انہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ان دونوں کے علاوہ ٹی وی اداکارہ نیا شرما بھی اس فہرست میں شامل ہیں ۔ انہیں اس فہرست میں تیسرا نمبر ہے ۔ چوتھے نمبر پر پاکستان کی اداکارہ ماہرہ خان ہیں اور پانچویں نمبر پر ٹی وی اداکارہ شیوانگی جوشی ہیں۔

انگلینڈ کی میگزین یو کے ایسٹرن آئی ویکلی کے ایڈیٹر نے دیپیکا کے بارے میں کہا ہے کہ دیپیکا پڈوکون ہمیشہ زمین سے جڑی رہتی ہیں۔ یہی ان کی سب سے بڑی خاصیت ہے ، جو انہیں دوسروں سے سب سے الگ اور خاص بناتی ہے ۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : شادی کے بعد دیپیکا پڈوکون نے کرایا انتہائی بولڈ فوٹو شوٹ ، انٹرنیٹ پر مچی کھلبلی

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز