ریتک روشن کے ساتھ اب اس فلم میں نظر آسکتی ہیں کٹرینہ کیف

بالی ووڈ کی باربی گرل کٹرینہ کیف ایک بار پھر ریتک روشن کے ساتھ کام کر تی نظر آسکتی ہیں۔

Aug 18, 2017 06:16 PM IST | Updated on: Aug 18, 2017 06:16 PM IST

ممبئی : بالی ووڈ کی باربی گرل کٹرینہ کیف ایک بار پھر ریتک روشن کے ساتھ کام کر تی نظر آسکتی ہیں۔ ’سپر۔30‘ کے مصنف آنند کمار پر بالی وڈ ایک فلم بنانے کی تیار میں ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم ماہر ریاضیات اور پروفیسر آنند کمار کی زندگی پر مبنی ہوگی۔ فلم کی اسکرپٹ بنیادی طور پر آنند کمار اور ان کے سپر 30 طلباء پر مبنی ہے۔ کچھ دن قبل ، آنند کمار کی تصویریں بھی وائرل ہوئی تھیں جن میں وہ ریتک روشن اور اکشے کمار کے ساتھ دیکھے گئے تھے۔

کہا جا تا ہے کہ آنند کمار کی بائیوپک میں ریتک روشن ہوں گے۔ فلم کی ہدایت کاری وکاس بہل کریں گے۔ آنند کمار نے بتایا کہ انہیں اکشے کمار کا کام بہت پسند ہے ۔ وہ صرف اس لئے ان سے ملنے گئے تھے۔ اس بائیوپک فلم میں ریتک روشن کے ساتھ کٹرینہ کیف کا بھی سلیکشن ہوچکا ہے۔ کٹرینہ اور ریتک نے اس سے پہلے بھی ’زنداگی نہ ملے گی دوبارہ‘ اور ’بینگ بینگ‘ میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔

ریتک روشن کے ساتھ اب اس فلم میں نظر آسکتی ہیں کٹرینہ کیف

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز