اپنی بات کہنے اور بھیڑ سے الگ ہونے سے خوف زدہ نہیں ہونا چاہیے : ہما قریشی

Oct 01, 2017 07:12 PM IST | Updated on: Oct 01, 2017 07:12 PM IST

ممبئی: اداکارہ ہما قریشی کا خیال ہے کہ اپنی پہچان خود بنانی چاہیے او ر اپنی بات کہنے اور بھیڑ سے الگ ہونے سے خوف زدہ نہیں ہونا چاہیے۔ ہما قریشی نے بیوٹی پیجینٹ مس دیوا 2017 کے موقع پر یہاں حصہ لینے والے شرکا سے کہا کہ ’’آپ خود جیسے ہیں ،ویسے ہی رہیں۔خود کو کسی اور کی طرح ڈھالنے کی کوشش نہ کریں اور بھیڑ سے الگ ہٹ کر کھڑے ہونے سے نہ ڈریں۔ کوئی بھی کامیابی اور ناکامیابی کی پیشن گوئی نہیں کرسکتا۔

ہما نے کہا کہ اس دنیا میں آپ کتنے کامیاب ہیں یہی یہ ثابت کرتا ہے کہ آپ کتنے صحیح ہیں یا اچھے ہیں لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ آپ بس اپنا کام کرتے رہیں اور انشا اللہ ایک دن کامیابی آپ کو ضرور ملے گی۔ ہما نے کہا کہ ہندوستان کی خوبصورتی یہی ہے کہ یہاں مختلف مذاہب ، علاقائی اور سماجی زمرے کے لوگوں کو اپنی صلاحیت کے مطابق کام کرنے کی اجازت ہے خواہ وہ کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتے ہوں۔

اپنی بات کہنے اور بھیڑ سے الگ ہونے سے خوف زدہ نہیں ہونا چاہیے : ہما قریشی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز