عرفان خان کی 5 ویں کیموتھیریپی ہوئی مکمل، لندن سے آئی بڑی خبر

عرفان اس بیماری کی لڑائی میں آدھی جنگ جیت چکے ہیں

Aug 10, 2018 03:39 PM IST | Updated on: Aug 10, 2018 03:54 PM IST

عرفان خان ان دنوں نیوروانڈروکرائن ٹیومر میں مبتلا ہیں۔ وہ لندن میں اپنا اعلاج کروا رہے ہیں۔ عرفان کی بیماری کو لےکر لندن سے ایک بڑی خبر آئی ہے۔ عرفان اس بیماری کی لڑائی میں آدھی جنگ جیت چکے ہیں۔ 2 سے 3 دن بعد عرفان کا چھٹا کیمو ہوگا۔اس سے پہلے ان کے 5 کیمو تھیریپی کے سیشن ہو چکے ہیں۔ واضح ہو کہ کیموتھیریپی کرنے کے بعد کینسر ٹھیک ہونے کی امید 70 سے 80 فیصد تک ہوتی ہے۔ عرفان اپنی اس لڑائی کو بڑی ہی زندہ دلی سے لڑ رہے ہیں۔

پانچوی کیمو تھیریپی کے بعد انہیں کمزوری محسوس ہوئی تھی۔ اس کے سبب انہیں 10-15 دن کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔کیمو کے بعد مریض میں الٹی، بالوں کا جھڑنا اور کمزوری جیسے علامات دیکھے جاتے ہیں۔چھٹے کیمو کے بعد ان کے پیٹ کا اسکین کیا جائےگا۔ جس میں یہ پتہ چلے گا کہ کینسر کتنا کم ہوا ہے۔ خبروں کی مانیں تو اب عرفان پوری طرح سے ٹھیک ہو کر جلدی ہندوستان لوٹ آئیں گے۔

عرفان خان کی 5 ویں کیموتھیریپی ہوئی مکمل، لندن سے آئی بڑی خبر

کینسر میں مبتلا عرفان خان کی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز