اداکارہ کنگنا رناوت کے ہیئر اسٹائلسٹ نے کیا انتہائی گھنونا کام ، ممبئی پولیس نے سیٹ سے ہی کیا گرفتار

کنگنا رناوت ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں آگئی ہیں۔ حالانکہ اس مرتبہ براہ راست کنگنا نے ایسا کچھ نہیں کیا ہے ، لیکن ان کے ہیئر اسٹائلسٹ نے کچھ ایسا کردیا ہے ، جس کی وجہ سے ممبئی پولیس نے ان کو گرفتار کرلیا ہے۔

Sep 30, 2018 09:22 PM IST | Updated on: Sep 30, 2018 09:22 PM IST

کنگنا رناوت ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں آگئی ہیں۔ حالانکہ اس مرتبہ براہ راست کنگنا نے ایسا کچھ نہیں کیا ہے ، لیکن ان کے ہیئر اسٹائلسٹ نے کچھ ایسا کردیا ہے ، جس کی وجہ سے ممبئی پولیس نے ان کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہی نہیں ہیئر اسٹائلسٹ کو سیٹ سے ہی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

کنگنا کے ہیئر اسٹائلسٹ جنوبی افریقہ کے رہنےو الے 42 سالہ برینڈن ایلسٹر ڈی گی پر ایک نابالغ لڑکے کی آبروریزی کا الزام لگا ہے۔ برینڈن پر نابالغ کی آبروریزی کے پیش نظر پوسکو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق برینڈن جب کنگنا کی فلم منی کارنکا کیلئے کام کررہے تھے ، اسی وقت ممبئی پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ اس فلم کی شوٹنگ ممبئی سے متصل علاقہ میں ہی ہورہی تھی ۔ برینڈن کے خلاف کھار پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے برینڈن کو عدالت میں پیش کیا ، جہاں سے انہیں تین اکتوبر تک پولیس تحویل میں رکھنے کیلئے کہا گیا ہے۔

اداکارہ کنگنا رناوت کے ہیئر اسٹائلسٹ نے کیا انتہائی گھنونا کام ، ممبئی پولیس نے سیٹ سے ہی کیا گرفتار

اداکارہ کنگنا رناوت کے ہیئر اسٹائلسٹ نے کیا انتہائی گھنونا کام ، ممبئی پولیس نے سیٹ سے ہی کیا گرفتار

آپ کو بتادیں کہ برینڈن نے بالی ووڈ فلموں کے علاوہ کئی مشہور فیشن شو کیلئے بھی کام کیا ہے۔ کام کے سلسلے میں وہ گوا ، ممبئی اور بیرون ممالک آتے جاتے رہتے ہیں ، لیکن اب پولیس نے ان کا پاسپورٹ اور سبھی ضروری دستاویز ضبط کرلئے ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز