Live Results Assembly Elections 2018

۔"رنویر " کے نام سے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو کررہا تھا ٹرول ، مگر خود ہی پھنس گیا یوزر

ایسے ہی ایک یوزر نے ماہرہ خان کو کام نہ ملنے کی وجہ رنبیر کپور کو بتاتے ہوئے ٹرول کرنے کی کوشش کی ، لیکن ماہرہ بھی کچھ کم نہیں ہیں ، انہوں نے اس یوزر کو اپنے جواب سے اچھا سبق سکھادیا ۔

Dec 06, 2018 08:59 PM IST | Updated on: Dec 06, 2018 08:59 PM IST

سگریٹ پیتے ہوئے کچھ تصویریں وائرل ہونے کے بعد پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور رنبیر کپور کے افیئر کی بحث تیز ہوگئی تھی ۔ اس کے بعد کافی وقت تک سب کی نظریں اس پر مرکوز رہیں ۔ پھر کچھ وقت کے بعد یہ خبریں سرد بستہ میں چلی گئیں ۔ لیکن سوشل میڈیا یوزرس کچھ نہیں بھولتے ۔

ایسے ہی ایک یوزر نے ماہرہ خان کو کام نہ ملنے کی وجہ رنبیر کپور کو بتاتے ہوئے ٹرول کرنے کی کوشش کی ، لیکن ماہرہ بھی کچھ کم نہیں ہیں ، انہوں نے اس یوزر کو اپنے جواب سے اچھا سبق سکھادیا ۔

۔

۔"رنویر " کے نام سے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو کررہا تھا ٹرول ، مگر خود ہی پھنس گیا یوزر

دراصل ماہرہ خان نے پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا تھا۔ ماہرہ کے اس ٹویٹ پر دانش احسان نام کے ایک یوزر نے لکھا "لگتا ہے کہ کوئی خاص کام نہیں مل رہا جب سے رنویر کپور والی تصویریں آئی ہیں "۔

اس ٹویٹ پر یوزر کی غلطی کی نشاندہی کرتے ہوئے ماہرہ خان نے جواب میں صرف "رنبیر "لکھ کر اس کی غلطی ٹھیک کردی۔ بتادیں کہ ماہرہ نے شاہ رخ خان کی فلم رئیس سے بالی ووڈ میں انٹری کی تھی ۔ اس فلم کے بعد وہ رنبیر کپور کے ساتھ آئی تصویروں کی وجہ سے سرخیوں میں رہی تھیں۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز