آلوک ناتھ پر اب اس اداکارہ نے لگایا الزام ، " نشے میں میرے کمرے میں گھس کر کہا تمہیں پانا چاہتا ہوں "۔

آلوک ناتھ پر ایک کے بعد ایک جنسی استحصال اور غلط رویہ کے الزامات لگ رہے ہیں۔ ونیتا نندا کے بعد اب ایک اور ٹی وی اداکارہ نے آلوک ناتھ پر جنسی استحصال کا الزام عائد کیا ہے۔

Oct 10, 2018 06:14 PM IST | Updated on: Oct 10, 2018 06:15 PM IST

آلوک ناتھ پر ایک کے بعد ایک جنسی استحصال اور غلط رویہ کے الزامات لگ رہے ہیں۔ ونیتا نندا کے بعد اب ایک اور ٹی وی اداکارہ نے آلوک ناتھ پر جنسی استحصال کا الزام عائد کیا ہے۔ سندھیا مردل نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ لکھ کر پورا واقعہ بیان کیا ہے ۔ سندھیا نے ٹویٹر پر اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ میرے کیریئر کے ابتدائی ایام میں میں ایک ٹیلی فلم کی شوٹنگ کررہی تھی ، میں اس کی لیڈ اداکارہ تھی اور اپنے پروجیکٹ کو لے کر کافی ایکسائٹیڈ بھی تھی ۔

اداکارہ کے مطابق اس فلم میں آلوک ناتھ میرے والد اور ریما لاگو ماں کے رول میں تھیں۔ آلوک ناتھ مجھ سے کافی امپریس تھے اور روزانہ سب کے سامنے میری تعریف کیا کرتے تھے ، میں ساتویں آسمان پر تھی ، کیونکہ میں "بابو جی "کی فین تھی اور ان سے تعریف سن کر کافی خوش اور پراعتماد تھی ۔

آلوک ناتھ پر اب اس اداکارہ نے لگایا الزام ،

سندھیا نے آلوک ناتھ پر الزامات عائد کئے ہیں ۔ فائل فوٹو ۔

وہ لکھتی ہیں کہ اس دن تک سب کچھ ٹھیک تھا جب جلدی پیک اپ ہوگیا اور سبھی لوگ ڈنر کیلئے باہر گئے ۔ کافی شراب پینے کے بعد وہ مجھ سے اپنے ساتھ بیٹھنے کیلئے کہنے لگے ، اس کے برتاو سے میں کافی غیر آرام دہ ہوگئی تھی ، میرے ساتھی اسٹارس میری پریشانی سمجھ رہے تھے اور انہوں نے مجھے وہاں سے نکالا ۔

سندھیا نے لکھا کہ ہم ڈنر کئے بغیر ہوٹل سے چلے گئے ۔ کافی دیر ہوچکی تھی اور میں اپنے کمرے میں تھی ، اتنے میں ڈریس داد آئے اور مجھے اگلے دن کے کپڑے دئے ، جیسے ہی وہ گئے میرے دروازہ پر پھر دستک ہوئی ، دروازہ کھول کر دیکھا تو وہاں آلوک ناتھ تھے ، وہ میرے کمرے میں داخل ہونے کی کوشش کرنے لگے ، دھکا مکی میں میں نیچے گرگئی ، وہ میرے اوپر آکر کہنے لگے میں تمہیں پانا چاہتا ہوں تم میری ہو ، میں نے انہیں دھکا دیا ، وہ باتھ روم میں چلے گئے ، پھر شاید میں نے دروازہ کی کنڈی لگالی اور کمرے سے بھاگ گئی ۔

Loading...

سندھیا نے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے ایک طویل لیٹر شیئر کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آلوک ناتھ کی حرکتوں کی وجہ سے ریما لاگو ہمیشہ ان کے ( سندھیا) کے ساتھ رہتی تھیں اور خیال رکھتی تھیں ۔

یہ بھی پڑھیں : سب سے ’مہذب‘ اداکار نے میری عصمت دری کی، معروف مصنف ونیتا نندا نے بیان کیا درد

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز