شادی کے بعد نام تبدیل کرنے پرسونم کپورکی سوشل میڈیا پر تنقید

May 17, 2018 05:34 PM IST | Updated on: May 17, 2018 05:59 PM IST

زیادہ تر لڑکیوں کی طرف سونم کپور نے بھی شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کرلیا۔ انہوں نے اپنے نام کے ساتھ اپنے شوہر کانام جوڑ کر لکھا "سونم کپور آہوجہ" "سونم کے آہوجہ"۔ انسٹاگرام پر جیسے ہی سونم کا یہ نیا نام نظر آیا، کچھ لوگوں نے اسے لے کر اداکارہ کی تنقید کرنی شروع کردی۔ ان کے فیمنزازم پر بھی سوال اٹھائے جانے لگے۔ کہا گیا کہ سونم کیسی فیمنسٹ ہیں۔

بدنام زمانہ رائٹر اور فیمنسٹ تسلیمہ نسرین نے بھی اسے لے کر ٹوئٹ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ وہ بے شک ماڈرن کپڑے پہنیں، ماڈرن ڈائیلاگ بولیں، لیکن اصل زندگی میں فلم انڈسٹری کے زیادہ تر لوگ ماڈرن ہیں، وہ توہم پرستی اور مردانہ سماج میں یقین رکھتے ہیں۔

شادی کے بعد نام تبدیل کرنے پرسونم کپورکی سوشل میڈیا پر تنقید

اب اس سب پر تبصرہ کرتے ہوئے سونم نے کہا ہے کہ یہ ان کا ذاتی انتخاب ہے۔ کسی کو بھی اس پر کچھ کہنے کا حق نہیں ہے۔ انڈین ایکسپریس سے ہوئی بات چیت میں سونم نے کہاکہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ میں ایک فیمنسٹ ہوں، میرے پاس متبادل ہے کہ میں چاہوں تو اپنانام بدل سکتی ہوں۔ آنند نے بھی اپنا نام تبدیل کیا ہے، لیکن کسی نے اس کے بارے میں نہیں لکھا۔ آپ کو آنند سے پوچھنا چاہئے کہ انہوں نے اپنا نام کیوں تبدیل کیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز