ثانیہ مرزا کا کردار نبھانا چاہتی ہیں تاپسی پنوں

Mar 31, 2017 09:34 PM IST | Updated on: Mar 31, 2017 09:34 PM IST

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ تاپسي پنوں سلور اسکرین پر ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کردار نبھانا چاہتی ہیں۔ تاپسي پنوں نے فلم پنک میں اپنی بہترین اداکاری سے ناظرین کا دل موہ لیا ہے بھلے ہی انہوں ابھی کچھ ہی فلموں میں کام کیا ہے لیکن وہ ان بالی ووڈ اداکاراؤں میں ایک ہیں جو پاورفل وومن سینٹرک کریکٹرپلے کرنے کے لئے ہی جانی جاتی ہیں۔ ان کی فلم ’نام شبانہ‘ ریلیز ہوگئی ہے۔اس کا ٹریلر دیکھنے کے بعد شائقین کا یہی کہنا ہے کہ اس فلم میں بھی تاپسي نے ایک اسٹرانگ رول نبھایا ہے۔

تاپسی کا کہنا ہے آج کل اتنی بایوپک فلمیں بن رہی ہیں ایسے میں میرا بھی بہت دل ہے کہ میں ثانیہ مرزا کی بایوپک میں کام کروں۔ اس کے علاوہ اندرا گاندھی کی بایوپک میں بھی کام کرنا چاہوں گی”۔

ثانیہ مرزا کا کردار نبھانا چاہتی ہیں تاپسی پنوں

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز