عامر خان کو لے کر امیتابھ بچن نے کیا یہ حیران کن انکشاف

بالی ووڈ کے عظیم اداکار امیتابھ بچن نے عامر خان کو لے کر ایک ایسا انکشاف کیا ہے جو شاید عامر کے مداحوں نہ پتہ ہو

Nov 08, 2018 10:27 AM IST | Updated on: Nov 08, 2018 12:39 PM IST

امیتابھ بچن، عامر خان، کٹرینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ کی فلم’ٹھگس آف ہندوستان‘ آج یعنی 8 نومبر کو ریلیز ہو گئی ہے۔ تو وہیں دوسری جانب بالی ووڈ کے عظیم اداکار امیتابھ بچن نے عامر خان کو لے کر ایک ایسا انکشاف کیا ہے جو شاید عامر کے مداحوں نہ پتہ ہو۔

امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ عامر خان فلموں میں خود اسکرپٹ لکھتے ہیں۔ امیتابھ بچن نے اس فلم سے متعلق ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عامر جب کسی فلم کو کرتے ہیں تو ڈائریکٹر جو انہیں اسکرپٹ دیتے ہیں ، عامر خان اس اسکرپٹ کا استعمال نہیں کرتے بلکہ پوری اسکرپٹ کو اپنی الگ ڈائری میں خود لکھتے ہیں اور اسی سے تیاری کرتے ہیں۔

عامر خان کو لے کر امیتابھ بچن نے کیا یہ حیران کن انکشاف

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن اور عامر خان: فائل فوٹو

Loading...

وہیں، دوسری جانب، اس سلسلہ میں عامر خان سے جب سوال پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ خود جو اسکرپٹ لکھتے ہیں اس کے ڈائیلاگ انہیں جلد یاد بھی ہوجاتے ہیں۔

نیوز 18 اور یو این آئی ان پٹ کے ساتھ

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز