سامنے آیا قادر خان کا درد بھرا ویڈیو ، اس اداکار کو "سر" نہیں کہا تو فلم سے ہی نکلوادیا

قادر خان کا سر نہ کہنا امیتابھ بچن کو اتنا ناگوار گزرا کہ انہوں نے قادر خان کو فلم شہنشاہ سے باہر کروادیا ۔ اس کے بعد دونوں نے کسی بھی فلم میں ساتھ کام نہیں کیا ۔

Jan 11, 2019 12:21 PM IST | Updated on: Jan 11, 2019 12:32 PM IST

ہندی فلموں کے مشہور مزاحیہ اداکار قادر خان نے اپنی موت سے کافی پہلے دئے ایک انٹرویو میں صدی کے مہانایک امیتابھ بچن کے بارے میں سنسنی خیز انکشاف کیا تھا ۔ اس انٹرویو کا ویڈیو یو ٹیوب پر موجود ہے ۔ وہ اپنے فلمی کیرئیر کے بارے میں بات کررہے تھے ۔ باتوں باتوں میں امیتابھ بچن کا تذکرہ آگیا ۔

یہ بات تو عیاں ہے کہ اپنے کیریئر کے ایک دور میں امیتابھ بچن کے ساتھ ان کے تعلقات خوشگوار نہیں رہ گئے تھے ۔ فلم شہنشاہ سے باہر ہونے کے بعد دونوں نے ایک ساتھ کسی بھی فلم میں کام نہیں کیا ، لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اس کی وجہ کیا تھی ۔

سامنے آیا قادر خان کا درد بھرا ویڈیو ، اس اداکار کو

قادر خان کی فائل فوٹو

انٹرویو میں قادر خان نے بتایا کہ ایک مرتبہ جنوب کے کچھ لوگ آئے تھے اور وہ امیتابھ بچن کو سر سر کہہ کر بات کررہے تھے ۔ قادر خان نے تھوڑے تجسس سے پوچھا کہ یہ سر کون ہیں ، تبھی امیتابھ بچن وہاں آگئے اور انہوں نے کہ یہ ہیں سر ، اس پر قادر خان نے کہا کہ یہ تو امت ہیں ۔

Loading...

قادر خان نے اس انٹرویو میں کافی جذباتی انداز میں کہا کہ آپ اپنے دوست ، اپنے بھائی کو سر کہہ کر تھوڑے ہی بلاتے ہیں ۔ لیکن قادر خان کا سر نہ کہنا امیتابھ بچن کو اتنا ناگوار گزرا کہ انہوں نے قادر خان کو فلم شہنشاہ سے باہر کروادیا ۔ اس کے بعد دونوں نے کسی بھی فلم میں ساتھ کام نہیں کیا ۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز