صومالیہ کے پنٹ لینڈ علاقے میں بم دھماکہ میں چھ فوجی ہلاک

Apr 23, 2017 09:32 PM IST | Updated on: Apr 23, 2017 09:32 PM IST

بوساسو : صومالیہ میں پنٹ لینڈ علاقے میں واقع بندر گاہی شہر بوساسو کے مضافات میں آج فوج کی ایک گاڑی سڑک کنارے نصب بم کی زد میں آ گئی جس سے کم از کم چھ فوجی ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے ۔ فوج کے افسر نے یہ اطلاع دی۔ القاعدہ سے منسلک شدت پسند تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری لی ہے۔

پنٹ لینڈ فوج کے ایک میجر محمد ابراہیم نے رائٹر کو بتایا کہ فوج کے جوانوں کو لے کر جا رہا پک اپ ٹرک سڑک کنارے نصب بم کی زد میں آ گیا جس سے چھ فوجی ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک ہے۔

صومالیہ کے پنٹ لینڈ علاقے میں بم دھماکہ میں چھ فوجی ہلاک

الشباب کے ترجمان شیخ ابو مصعب نے رائٹر کو بتایا کہ ہمارے گروپ نے آج بوساسو میں فوجی ٹکڑی کے پک اپ کو بم دھماکہ سے اڑا دیا جس میں کچھ فوجی ہلاک اور کچھ زخمی ہوئے ہیں۔ اس نے کہا کہ یہ حملہ ہم نے کروایا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز