افغانستان میں کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر بم دھماکہ ، تین ہلاک ، 12 دیگر زخمی

Sep 13, 2017 10:35 PM IST | Updated on: Sep 13, 2017 10:35 PM IST

کابل: افغانستان کی راجدھانی کابل میں ایک کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر خودکش بم دھماکے میں آج کم سے کم تین لوگوں کی موت ہوگئی اور 12 دیگر زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے ترجمان بشیر مجاہد نے بتایا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب اسٹیڈیم کے اندر شاپاگیزا گھریلو ٹی ۔20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا میچ کھیلا جارہا تھا۔ ٹورنامنٹ ۱۱ ستمبر سے شروع ہوا ہے اور یہ 22 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے دھماکے کی تصدیق کی ۔ حملے کی ابھی تک کسی بھی تنظیم نے ذمہ داری نہیں لی ہے۔ افسران نے بتایا کہ میچ کھیل رہے کھلاڑی اور ناظرین سب محفوظ ہیں اور انہیں کسی طرح کی کوئی چوٹ نہیں آئی ہے۔ دھماکے کے فوراً بعد میچ روک دیا گیا اور کھلاڑیوں کو محفوظ مقامات پر لے جایا گیا ۔

افغانستان میں کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر بم دھماکہ ، تین ہلاک ، 12 دیگر زخمی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز