برطانیہ میں داؤد ابراہیم کو جھٹکا، 4 ہزار کروڑ روپے کی املاک ضبط

Sep 13, 2017 11:44 AM IST | Updated on: Sep 13, 2017 11:44 AM IST

لندن۔ برطانیہ نے1993 ممبئی بم دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ اور انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کو ایک بڑا جھٹکا دیا ہے۔ داود نے برطانیہ میں تقریبا 4000 کروڑ کی املاک حاصل کر لی تھی جسے ضبط کر لیا گیا ہے۔

داؤد ابراہیم کے پاس برطانیہ کے واریکشائر میں ایک ہوٹل اور کئی رہائشی املاک تھیں۔ ان کی قیمت ہزاروں کروڑ روپئے ہے۔ انہیں برطانیہ نے ضبط کر لیا ہے۔

برطانیہ میں داؤد ابراہیم کو جھٹکا، 4 ہزار کروڑ روپے کی املاک ضبط

داؤد ابراہیم کے پاس برطانیہ کے واریکشائر میں ایک ہوٹل اور کئی رہائشی املاک تھیں۔

برطانیہ کے اخبار برمنگھم میل نے فوربس بزنس میگزین کے حوالہ سے لکھا ہے کہ کولمبیا کے منشیات مافیا پابلو اسکوبار کے بعد داود دنیا کا سب سے امیر مجرم ہے۔ برمنگھم میل کے مطابق، داؤد کے پاس پوری دنیا میں 42 ہزار کروڑ روپے کی املاک ہے اور اس پر 150 کروڑ روپئے سے زائد انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز