سیاسی تبدیلی سے اسد کے دور ہونے پر ہی شام کی تعمیر نو کی حمایت کریں گے: برطانیہ

اقوام متحدہ۔ برطانیہ، امریکہ اور دیگر ممالک نے کہا ہے کہ وہ شام کی تعمیر نو کے لیے اس وقت تک حمایت نہیں کریں گے جب تک کہ شام کے صدر بشار الاسد سیاسی تبدیلی کے عمل سے دور نہیں ہو جاتے۔

Sep 19, 2017 01:22 PM IST | Updated on: Sep 19, 2017 01:22 PM IST

اقوام متحدہ۔  برطانیہ، امریکہ اور دیگر ممالک نے کہا ہے کہ وہ شام کی تعمیر نو کے لیے اس وقت تک حمایت نہیں کریں گے جب تک کہ شام کے صدر بشار الاسد سیاسی تبدیلی کے عمل سے دور نہیں ہو جاتے۔ برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن نے کل کہا، "ہمارا ماننا ہے کہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ سیاسی عمل ہے اور اب ایران، روس اور اسد حکومت کو واضح کرنا ہے کہ ایک جیسی سوچ والے ہمارے جیسے ممالک کا گروپ شام کی تعمیر نو کے لیے اس وقت تک حمایت نہیں کرے گا، جب تک کہ مسٹر اسد سیاسی تبدیلی کے عمل سے دور نہیں ہو جاتے۔ "

مسٹر جانسن نے یہ باتیں مسٹر اسد کی مخالفت کر رہے فرانس، سعودی عرب، ترکی اور امریکہ سمیت تقریبا 14 ممالک کے ایک اجلاس کے بعد کہیں۔

سیاسی تبدیلی سے اسد کے دور ہونے پر ہی شام کی تعمیر نو کی حمایت کریں گے: برطانیہ

شام کے صدر بشار الاسد: فائل فوٹو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز