مانچیسٹربم دھماکہ: اعلی سیکورٹی کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کریں گی وزیراعظم ٹریزا مے

May 23, 2017 09:51 AM IST | Updated on: May 23, 2017 09:51 AM IST

لندن۔ برطانیہ کی وزیراعظم ٹریزا مے نے آج کہا کہ متعلقہ محکمہ اور افسران شمالی شہر مانچیسٹرمیں ہوئے بم دھماکے کی تفصیلی جانچ کررہے ہیں۔ محترمہ مے نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ اس بم دھماکے کو ایک بہت ہی بڑے دہشت گردانہ حملے کے طورپر دیکھا جا رہا ہے۔ وزیراعظم مے اس دھماکے کے سلسلے میں بات چیت کےلئےبرطانیہ کی اعلی سکیورٹی کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کریں گی۔

اس سے پہلے برطانیہ کے شمالی شہر مانچیسٹرمیں امریکی گلوکارہ ایریانا گرینڈے کے ایک پروگرام کے دوران ہوئے بم دھماکے میں 19لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 50دیگر زخمی ہوگئے۔ برطانیہ کی وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ اس بم دھماکے میں متاثرہ لوگوں اور ان کے گھر والوں کے ساتھ ہماری ہمدردی ہے اور پولیس اب بم دھماکے کی تفصیلی معلومات یکجا کررہی ہے۔

مانچیسٹربم دھماکہ: اعلی سیکورٹی کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کریں گی وزیراعظم ٹریزا مے

رائٹرز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز