Live Results Assembly Elections 2018

عرب ملکوں نے پابندی لگا کر قطر کو ایران سے مزید قریب کر دیا: قطری وزیر خارجہ

قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے کہا کہ قطر اب ایران سے بہت زیادہ قریب ہو گیا ہے۔

Sep 26, 2017 12:55 PM IST | Updated on: Sep 26, 2017 12:55 PM IST

دوحہ۔ قطر پر دہشت گردی کی حمایت کرنے اور دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام لگا کر سعودی عرب کی زیر قیادت چار عرب ملکوں کی طرف سے عائد کی گئی پابندیوں اور قطر کے اجتماعی بائیکاٹ کے فیصلہ کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے قطر کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان پابندیوں نے قطر کو ایران سے مزید قریب کر دیا ہے۔ وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے کہا کہ قطر اب ایران سے بہت زیادہ قریب ہو گیا ہے۔ اپنے اقدامات سے عرب ممالک قطر کو ایران سے قریب کر رہے ہیں۔ وہ ( سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک) قطر کو کسی تحفہ کی طرح ایران کو سونپ رہے ہیں۔

حالانکہ وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ شام جیسے معاملوں میں قطر کے ایران کے ساتھ سیاسی اختلافات اب بھی برقرار ہیں۔ انہوں نے سوال کھڑے کرتے ہوئے کہا کہ کیا ان کا مقصد یہی ہے کہ خلیج تعاون کونسل کے رکن ایک ملک کو وہ ایران کو سونپ دیں۔ یہ کوئی دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہے۔

عرب ملکوں نے پابندی لگا کر قطر کو ایران سے مزید قریب کر دیا: قطری وزیر خارجہ

قطر کے وزیر خارجہ شیخ عبدالرحمان آل ثانی، فائل فوٹو، تصویر، رائٹرز

خیال رہے کہ سعودی عرب،متحدہ عرب امارات،بحرین اور مصر نے قطر پر دہشت گردی کو حمایت دینے ،ان کے اندرونی معاملوں میں دخل اندازی کرنے اور ایران کے ساتھ اس کے تعلقات کے سلسلے میں پانچ جون کو اس کے ساتھ سبھی طرح کے تعلقات توڑ لئے تھے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز