شادی کے بعد اکیلے ہی ہنی مون پر چلی گئی تھی بالی ووڈ کے اس بڑے اداکار کی بیوی– News18 Urdu

شادی کے بعد اکیلے ہی ہنی مون پر چلی گئی تھی بالی ووڈ کے اس بڑے اداکار کی بیوی

انل کپور بتاتے ہیں کہ سنیتا نے ان سے ایک بات صاف صاف کہہ دی تھی کہ وہ کبھی کچن میں نہیں جائیں گی اور کھانا نہیں بنائیں گی ، اس لئے مجھے شادی کرنے سے پہلے یہ معلوم تھا کہ مجھے انہیں اپنی زندگی میں لانے کیلئے کچھ بننا پڑے گا ۔

May 19, 2019 03:42 PM IST | Updated on: May 19, 2019 03:42 PM IST

انل کپور اور سنیتا کپور کی شادی کو 35 سال ہوگئے ہیں ۔ اس کامیاب رشتے کے پیچھے کئی مزیدار کہانیاں ہیں ، جن کا ذکر شروع ہوتا ہے تو وقت کم پڑنے لگتا ہے ۔ ان کی انہیں مزیدار کہانیوں میں سے ایک وہ ہے جب انل کپور نے راتوں رات شادی کا فیصلہ کیا تھا ۔ انہوں نے ایک دن فون کرکے سنیتا سے کہا کل شادی کرتے ہیں اور اگلے دن دس لوگوں کی موجودگی میں سچ میں دونوں نے شادی کرلی تھی ۔

انل کپور نے خود بتایا کہ میرے ایک دوست نے سنیتا کو میرا نمبر دیا تاکہ وہ مجھے پرینک کال کرے ، وہ پہلی مرتبہ تھا جب ہماری بات ہوئی اور میں اس کی آواز پر مرمٹا ، کچھ ہفتے بعد ہم ایک پارٹی میں ملے اور میرا اس سے تعارف ہوا ۔ اس میں کچھ ایسا تھا ، جس نے مجھے اپنی طرف کھینچ لیا ۔ ہم نے باتیں کرنی شروع کیں اور ہم دوست بن گئے ۔ میں نے اس دن اپنے ٹوٹے دل کے بارے میں بتایا ۔ اس وقت میرا بریک اپ ہوا تھا ، ہم ایک دوسرے کو دیٹ کررہے تھے ، یہ بات ہم نے کبھی ایک دوسرے سے کہیں نہیں ، یہ ایک آرگینک ڈیٹنگ تھی ، جس میں سوال و جواب یا گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ جیسا کچھ نہں تھا ۔

شادی کے بعد اکیلے ہی ہنی مون پر چلی گئی تھی بالی ووڈ کے اس بڑے اداکار کی بیوی

شادی کے بعد اکیلے ہی ہنی مون پر چلی گئی تھی بالی ووڈ کے اس بڑے اداکار کی بیوی

Loading...

انل کپور نے مزید بتایا کہ وہ ایک لبرل فیملی سے تھیں ، ان کے پاپا بینکر تھے ، سنیتا ماڈلنگ کررہی تھیں ، میں اس وقت پوری طرح بیکار تھا ، میں چیمبور میں رہتا تھا ، وہ نوپینسی روڈ پر ، میں ان سے ملنے کیلئے بھی بس سے جاتا تھا ، وہ کہتی تھی نہیں جلد سے ٹیکسی کرکے آو اور میں کہتا تھا کہ ارے میرے پاس پیسے نہیں ہیں اور وہ کہتی تھی بس آجاو ، میں انتظام کرلوں گی ۔

اس طرح سے دس سال دونوں نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا ، کئی جگہ ساتھ میں سفر کیا ۔ انل کپور بتاتے ہیں کہ سنیتا نے ان سے ایک بات صاف صاف کہہ دی تھی کہ وہ کبھی کچن میں نہیں جائیں گی اور کھانا نہیں بنائیں گی ، اس لئے مجھے شادی کرنے سے پہلے یہ معلوم تھا کہ مجھے انہیں اپنی زندگی میں لانے کیلئے کچھ بننا پڑے گا ، کچھ کرنا پڑے گا ، میں نے اس دوران کافی جدو جہد کی ، حالانکہ ان کی طرف سے مجھ پر اس طرح کا کوئی دباو نہیں تھا ۔

انہوں نے بتایا کہ جب میری پہلی فلم میری جنگ چلی ، اس کے بعد مجھے لگا کہ اب میں گھر لے سکتا ہوں ، کچن میں سامان آسکتا ہے ، ہم ایک معاون بھی رکھ سکتے ہیں ... میں شادی کرسکتا ہوں ، میں نے سنیتا کو فون کیا اور کہا چلو کل شادی کرتے ہیں ۔ اگلے دن 10 لوگوں کی موجودگی میں ہماری شادی ہوگئی ، میں شادی کے تین دن بعد ہی شوٹنگ پر چلا گیا اور سنیتا اکیلے ہنی مون پر بیرون ملک چلی گئیں ۔

Loading...