ملائیکہ اروڑہ کے ساتھ شادی کی بات پر اب بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے دیا بڑا بیان ، کہہ دی ایسی بات– News18 Urdu

ملائیکہ اروڑہ کے ساتھ شادی کی بات پر اب بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے دیا بڑا بیان ، کہہ دی ایسی بات

ارجن نے کہا کہ فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، میں ابھی بہت خوش ہوں ، جس طرح سے میڈیا اور مداحوں نے میری ذاتی اور پروفیشنل زندگی کا احترام کیا ہے ، میں سبھی کا شکرگزار ہوں ۔

May 19, 2019 12:39 PM IST | Updated on: May 19, 2019 12:40 PM IST

ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑہ اکثر ہی اپنے رشتے کو لے کر سرخیوں میں چھائے رہتے ہیں ۔ ابھی تک کسی نے اپنے رشتہ کی تصدیق نہیں کی ہے ، لیکن تقریبا ہر موقع پر ان کا ساتھ نظر آنا معاشقہ کی افواہوں کو ہوا دیتا ہے ۔ گزشتہ دنوں ان کی شادی کی افواہ اڑ رہی تھی ۔ اتنا ہی نہیں ایک تاریخ بھی وائرل ہونے لگی تھی کہ ملائیکہ اور ارجن 18 اپریل کو شادی کریں گے ، لیکن 18 اپریل نکل گئی اور افواہ جھوٹی ثابت ہوئی ۔

افواہ تو دم توڑ گئی ، لیکن ارجن کپور جب بھی میڈیا کے سامنے آتے ہیں ، تو شادی کی بات ضرور اٹھتی ہے ۔ اس مرتبہ بھی سوال کیا گیا تو ارجن نے کہا کہ میری زندگی بچپن سے ہی ایک رولر کوسٹر کی طرح رہی ہے ، میں زیادہ اونچی چھلانک لگانا نہیں چاہتا ، میں ایک بار میں ایک ہی اسٹیپ لینا چاہتا ہوں ، آپ سبھی کو دعا اور فکرمند ہونے کیلئے شکریہ ۔ اور میں جب بھی شادی کروں گا ، اگر کروں گا ، تو سب کا بتاوں گا ، یہ کوئی چھپانے والی چیز تو نہیں ہے ۔

ملائیکہ اروڑہ کے ساتھ شادی کی بات پر اب بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے دیا بڑا بیان ، کہہ دی ایسی بات

ملائیکہ اروڑہ کے ساتھ شادی کی بات پر اب بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے دیا بڑا بیان

Loading...

ارجن نے کہا کہ فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، میں ابھی بہت خوش ہوں ، جس طرح سے میڈیا اور مداحوں نے میری ذاتی اور پروفیشنل زندگی کا احترام کیا ہے ، میں سبھی کا شکرگزار ہوں ، مجھے کافی عزت ملی ہے ، مجھے ایسا لگتا ہے کہ جس چیز کو جب ہونا ہوتا ہے وہ اس وقت ہی ہوتی ہے۔

شادی کی افواہوں پر ارجن نے کہا کہ ہمارے پروفیشن میں یہ ہمیشہ قائم رہے گا ۔ یہ شاید ایکٹر بننے کے سلسلہ میں ایک ایسی چیز ہے جو چکانی ہی پڑتی ہے ، مگر اس سچائی کو بھی نہیں جھٹلایا جاسکتا کہ میری عمر کے دیگر ساتھیوں کی بھی شادی ہورہی ہے تو لوگوں کو ایسا لگتا ہے کہ اگر سب کی ہورہی ہے تو اس کی کیوں نہیں ہورہی ۔

Loading...