بالی ووڈ کے اس اداکار کا کسنگ سین دیکھ کر بوکھلا گئی تھی اس کی بیوی ، طلاق تک پہنچ گئی تھی نوبت– News18 Urdu

بالی ووڈ کے اس اداکار کا کسنگ سین دیکھ کر بوکھلا گئی تھی اس کی بیوی ، طلاق تک پہنچ گئی تھی نوبت

بالی ووڈ میں بنتے بگڑتے رشتوں کی کہانیاں تو اکثر ہی سننے کو مل جاتی ہیں ، لیکن کچھ رشتے ایسے بھی ہوتے ہیں جو سبھی کیلئے ترغیب بن جاتے ہیں ۔

May 17, 2019 02:32 PM IST | Updated on: May 17, 2019 02:33 PM IST

بالی ووڈ میں بنتے بگڑتے رشتوں کی کہانیاں تو اکثر ہی سننے کو مل جاتی ہیں ، لیکن کچھ رشتے ایسے بھی ہوتے ہیں جو سبھی کیلئے ترغیب بن جاتے ہیں ۔ آج ہم آپ کو بالی ووڈ کے ایک ایسے ہی رشتے کے بارے میں بتانے جارہے ہیں ۔ اداکار آیوشمان کھورانہ کو آپ نے کئی فلموں میں ہیرو کے طور پر کافی پسند کیا ہوگا ، لیکن ان کی حقیقی زندگی میں بھی کسی ہیرو کے جیسے ہی اتار چڑھاو آئے ہیں ۔ حال ہی میں کینسر سے جنگ جیت چکیں ان کی اہلیہ طاہرہ کشیپ نے اپنے رشتے سے وابستہ کئی باتیں بتائی ہیں ، جس کو سن کر آپ بھی جذباتی ہوجائیں گے۔

طاہرہ کشیپ نے حال ہی میں ایک انٹریو کے دوران اپنے رشتے کے سب سے خراب ایام کے بارے میں بتایا ۔ آیوشمان نے اپنی ڈیبیو فلم "وکی ڈونر ـ"میں یامی گوتم کے ساتھ بولڈ سین کئے تھے ۔ پہلی ہی فلم میں شوہر کے کسنگ سین دیکھ کر طاہرہ بری طرح غصہ ہوگئی تھیں ۔ انہیں کئی مرتبہ آیوشمان سے رشتہ توڑنے کا خیال آیا تھا ۔ انہوں نے انٹرویو میں بتایا کہ مجھے آیوشمان کے اسکرین پر کس کرنے سے پریشانی تھی ۔ اس وقت ہم دونوں ہی بہت نوجوان تھے ۔ میرے پاس اس کو سننے اور سمجھنے کا حوصلہ نہیں تھا ۔

بالی ووڈ کے اس اداکار کا کسنگ سین دیکھ کر بوکھلا گئی تھی اس کی بیوی ، طلاق تک پہنچ گئی تھی نوبت

طاہرہ کشیپ کے ساتھ اداکار آیوشمان کھورانہ ۔

انہوں نے بتایا کہ حمل کے دوران میرا وزن کافی بڑھ گیا تھا وہیں دوسری طرح آیوشمان نوجوانوں کے درمیان کافی ینگ لگتا تھا اور انہیں کے درمیان رہنا اسکو اچھا لگتا تھا ۔ وہ فلموں میں خواتین کے ساتھ رومانس کرتا تھا ۔

Loading...

طاہرہ نے کہا کہ ہم دونوں کے درمیان ایک طرح کی دوری پیدا ہوگئی تھی ، جس کی وجہ سے ہم ایک دوسرے کے آس پاس بھی نہیں ہوتے تھے ۔ مجھے معلوم تھا کہ وہ مجھ کو دھوکہ نہیں دے رہا ہے ، لیکن اس وقت مجھ میں ایک فنکار کے آرٹ کو لے کر سمجھ نہیں تھی ۔

طاہرہ کشیپ نے انٹرویو کے دوران مزید بتایا کہ انہوں نے کئی مرتبہ اس رشتے میں ہاتھ کھڑے کردئے تھے ۔ طاہرہ کے مطابق میں نے بھلے ہی ہاتھ کھڑا کردیا تھا ، لیکن آیوشمان نے نہیں ، اس میں میرا ساتھ نہیں چھوڑا ، لیکن چیزوں کو صحیح کرنے کی کوشش بھی نہیں کی ۔

طاہرہ نے اپنے کینسر والے ایام کو لے کر بھی بات کی اور انہوں نے کہا کہ آگے چل کر ہم نے کینسر کی جنگ دیکھی ، ایسے میں ہم دونوں کامیاب ہو کر باہر نکلے۔ آج آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہم کہاں پر ہیں ۔

Loading...