bollywood-kangana-ranaut-angry-reaction-on-alia-bhatt-ranbir-kapoor-ranveer-singh-films-gully-boy-un, بالی ووڈ کی کوین کنگنا رانوت شاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی بے باکی کے لئے بھی اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔– News18 Urdu

عالیہ بھٹ سے موازنہ پر غصہ ہوئیں کنگنا رانوت، کہہ ڈالی ایسی باتیں

بالی ووڈ کی کوین کنگنا رانوت شاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی بے باکی کے لئے بھی اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔

Apr 12, 2019 11:22 PM IST | Updated on: Apr 13, 2019 12:02 AM IST

بالی ووڈ کی کوین کنگنا رانوت شاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی بے باکی کے لئے بھی اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔ جب سے ’منی کرنیکا‘ رلیز ہوئی ہے، تب سے کنگنا پوری انڈسٹری سے ناراض ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی اس فلم کو انڈسٹری سے سپورٹ نہیں ملا، کسی نے ’منی کرنیکا‘ کو پرموٹ نہیں کیا۔ وہیں سب سے زیادہ ناراضگی ان کی اداکارہ عالیہ بھٹ سے معلوم ہوتی ہے۔

گزشتہ کچھ دنوں سے وہ کسی نہ کسی بات کو لےکر عالیہ پر ناراض ہو جاتی ہیں۔ حال ہی میں ایک بار پھر کنگنا کو عالیہ بھٹ کا نام سن کر غصہ آگیا اور انہوں نے نہ جانے کیا کیا کہہ ڈالا۔

عالیہ بھٹ سے موازنہ پر غصہ ہوئیں کنگنا رانوت، کہہ ڈالی ایسی باتیں

کنگنا نے گزشتہ روز ایک تقریر میں میڈیا سے بات چیت کے دوران فلم ’گلی بوائے‘ میں عالیہ کی اداکاری پر تنقید کی ہے۔ دراصل، ایک انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ نے سروے کیا تھا جس میں کنگنا رانوت اور عالیہ بھٹ کے بیچ لوگوں سے بہترین اداکارہ منتخب کرنے کے لئے کہا گیا تھا۔ اس دوران کنگنا راتون پہلے نمبر پر رہیں اور عالیہ بھٹ دوسرے۔ جب کنگنا کو یہ بات پتہ چلی تو وہ غصہ ہو گئیں۔

انہوں نے کہا، ’’ میں بےحد شرمندہ ہوں۔ میں یہ سمجھ نہیں پا رہی ہوں کہ عالیہ کی ’گلی بوائے‘ کی پرفارمینس میں مجھ جیسا کیا تھا، پھر سے وہی منہ پھٹ لڑکی کا کردار۔ اچھی اداکاری کے بارے میں بالی ووڈ کا ایسا خیال ہے؟۔

کنگنا نے اپیل کی، ’’ مجھے اس شرمندگی سے دور رکھیں۔ میڈیا نے اسٹار کڈس کو ہمیشہ ہی پیار دیا ہے۔ ان کے معمولی سے کام کی تعریف کرنا بند کریں، ورنہ کبھی اچھی اداکاری کا اسکیل نہیں اٹھےگا‘‘۔

Loading...