بڑی خبر ! بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کو عدالت نے سنائی چھ ماہ جیل کی سزا ، قرض واپس کرنے میں کی تھی گڑبڑی

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کوئنا مترا کو عدالت نے چھ ماہ کی جیل کی سزا سنائی ہے ۔ ساتھ ہی معاملہ میں ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ روپے ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔

Jul 22, 2019 01:47 PM IST | Updated on: Jul 22, 2019 01:48 PM IST
بڑی خبر ! بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کو عدالت نے سنائی چھ ماہ جیل کی سزا ، قرض واپس کرنے میں کی تھی گڑبڑی

بڑی خبر ! بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کو عدالت نے سنائی چھ ماہ جیل کی سزا ، قرض واپس کرنے میں کی تھی گڑبڑی

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کوئنا مترا کو عدالت نے چھ ماہ کی جیل کی سزا سنائی ہے ۔ ساتھ ہی معاملہ میں ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ روپے ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔ یہ معاملہ چھ سال پرانا ہے ۔ اس میں ایک چیک کے باونس ہونے کے معاملہ میں داکارہ کوئنا ملزمہ تھیں ۔ اداکارہ کوئنا مترا پر پیسے ادھار لینے اور واپس نہ کرنے کا بھی الزام ہے ۔ حالانکہ یہ معاملہ اس وقت طول پکڑا ، جب ممبئی کی رہنے والی ماڈل پونم سیٹھی نے سال 2013 میں کوئنا مترا کے خلاف شکایت درج کرائی ۔

پونم نے الزام عائد کیا تھا کہ کوئنا نے الگ الگ وقت پر ان سے تقریبا 22 لاکھ روپے لئے تھے ۔ لیکن واپس کرنے کی باری آئی تو انہوں نے کافی تاخیر کردی ۔ بعد میں کوئنا نے پیسے واپس کرنے شروع کردئے ۔ اسی دوران کوئنا نے پونم کو تین لاکھ روپے کا ایک چیک دیا تھا ۔

Loading...

پونم کا الزام ہے کہ کوئنا نے انہیں تین لاکھ وپے کا ایک چیک دیا تھا ، لیکن جب وہ چیک لے کر بینک گئی تو وہ باونس ہوگیا ۔ پونم کا الزام ہے کہ کوئنا نے جان بوجھ کر ایسا کیا ۔ کوئنا نے جان بوجھ کر ایسے اکاونٹ والا چیک پونم کو دیا ، جس میں پیسے نہیں تھے ۔

عدالت نے کوئنا مترا کی سبھی دلیلوں کو بے بنیاد بتاتے ہوئے خارج کردیا ۔ ساتھ ہی انہیں دھوکہ دہی کے معاملہ میں قصوروار قرار دیتے ہوئے چھ مہینے کی قید کی سنائی ۔

ساتھ ہی ساتھ کوئنا مترا کو عدالت نے تین لاکھ اور اس پر سود ادا کرنے کا حکم دیا ۔ تین لاکھ روپے کی جگہ اب کوئنا مترا کو مجموعی طور پر 4.64 لاکھ روپے ادا کرنے پڑیں گے ۔

ادھر کوئنہ مترا نے سبھی الزامات کو پھر سے خارج کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس فیصلہ کو اوپری کورٹ میں چیلنج کریں گی ۔ کوئنا مترا نے کہا کہ وہ پہلے بھی اپنا موقف واضح کرچکی ہیں اور وہ آئندہ بھی اپنی لڑائی لڑتی رہیں گی ۔

کوئنا نے اس معاملہ پر پونم سیٹھی کے الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ پونم کی مالی حالت 2013 میں 22 لاکھ روپے قرض دینے کی نہیں تھی ۔ یہ ایک دھوکہ دہی کا معاملہ ہے ۔ وقت کے ساتھ سچائی سامنے آجائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بے گناہ ہیں ، انہیں سازش کے تحت پھنسایا جارہا ہے ۔

Loading...