bollywood-malaika-arora-is-not-getting-married-to-arjun-kapoor-malaika-arora-interview, شادی کو لے کر تمام قیاس آرائیاں اور دعویٰ جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔ خود ملائکہ نے ایک انٹرویو میں کھل کر بات کی ہے– News18 Urdu

!ملائکہ اروڑہ نے کیا شادی کی افواہوں کو خارج، سامنے آئی حقیقت

شادی کو لے کر تمام قیاس آرائیاں اور دعویٰ جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔ خود ملائکہ نے ایک انٹرویو میں کھل کر بات کی ہے

Apr 16, 2019 08:30 AM IST | Updated on: Apr 16, 2019 10:56 AM IST

گزشتہ کچھ روز سے ارجن کپور اور ملائکہ اروڑہ اپنے رشتہ کی قیاس آرائیوں کو لے کر خبروں میں بنے ہوئے ہیں۔ دونوں کی شادی کی افواہیں تو پہلے سے ہی اڑ رہی تھیں۔ وہیں اسی بیچ دونوں کو گزشتہ روز لیلا وتی اسپتال  کے باہر بھی دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد سے میڈیا رپورٹ میں یہ طے مانا جا رہا تھا کہ دونوں جلد ہی شادی کرنے والے ہیں۔ وہیں دونوں کے مداحوں نے تو کئی تاریخوں کا بھی اعلان کر دیا تھا۔ حالاںکہ یہ ساری قیاس آرائیاں اور دعوی جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔ خود ملائکہ نے اپنی شادی کو لے کر ایک انٹرویو میں کھل کر بات کی ہے۔

دراصل، ملائکہ اروڑہ نے ایک اخبار کو دئے انٹرویو میں ارجن کپور کے ساتھ شادی کی افواہوں پر بات کی۔ جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ ارجن کپور کے ساتھ ان کی شادی کی خبریں کہاں تک حقیقت ہیں؟ اس پر ملائکہ نے جواب دیا ’ایسا کچھ نہیں ہے۔ یہ جتنی بھی افواہیں پھیل رہی ہیں وہ سبھی پوری طرح غلط ہیں‘‘۔

!ملائکہ اروڑہ نے کیا شادی کی افواہوں کو خارج، سامنے آئی حقیقت

بتا دیں کہ ملائکہ اور ارجن کئی بار ساتھ میں چھٹیاں مناتے اور ڈنر ڈیٹ پر جاتے دیکھے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں وہ ایک ساتھ کئی پروگرام میں بھی شرکت کرنے پہنچے ہیں۔ کرن جوہر کے چیٹ شو ’کافی ود کرن‘ پر ملائکہ اروڑہ، ارجن کپور کے لئے اپنے جذبات ظاہر کر چکی ہیں۔ حالاںکہ ان دونوں نے اپنے رشتہ پر کبھی کھل کر بات نہیں کی ہے۔

Loading...