کیا اس فلم کیلئے پرینیتی چوپڑا کو پینی پڑے گی جم کر شراب ؟– News18 Urdu

کیا اس فلم کیلئے پرینیتی چوپڑا کو پینی پڑے گی جم کر شراب ؟

فلم کو لے کر پرینیتی چوپڑا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ میں اس طرح کے کردار کرنا چاہتی ہوں جو آڈینس نے مجھے پہلے کرتے نہیں دیکھا ہے ۔ ساتھ ہی مجھے وہ کردار بھی پسند آتے ہیں ، جن کیلئے کافی محنت اور تیاری کرنی پڑتی ہے ۔

Apr 24, 2019 04:26 PM IST | Updated on: Apr 24, 2019 04:26 PM IST

پرینیتی چوپڑا سال 2015 میں آئی تھریلر فلم دی گرل آن دی ٹرین کے ہندی ریمیک میں نظر آنے والی ہیں ۔ یہ فلم پالا ہاکنس کی بیسٹ سیلر کتاب دی گرل آن دی ٹرین پر مبنی ہے۔ اسٹیون اسپلبرگس نے اس کتاب کو فلم کی شکل دی تھی ۔ اس فلم میں ایملی بلنٹ لیڈر رول میں تھیں ۔ ہندی ریمیک میں پرینیتی چوپڑا شراب کی لت میں ڈوبی طلاق شدہ خاتون کے رول میں نظر آئیں گی ، جو ایک گمشدہ شخص کی تلاش کی جانچ میں شامل ہوجاتی ہے ۔ یہ فلم شربھو داس گپتا کے ڈائریکشن میں بننے والی ہے۔

اس فلم کو لے کر پرینیتی چوپڑا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ میں اس طرح کے کردار کرنا چاہتی ہوں جو آڈینس نے مجھے پہلے کرتے نہیں دیکھا ہے ۔ ساتھ ہی مجھے وہ کردار بھی پسند آتے ہیں ، جن کیلئے کافی محنت اور تیاری کرنی پڑتی ہے ۔ اس فلم میں مجھے جو کردار ملا ہے ، اس طرح کا میں نے پہلے کبھی کچھ نہیں کیا ۔

کیا اس فلم کیلئے پرینیتی چوپڑا کو پینی پڑے گی جم کر شراب ؟

پرنیتی چوپڑہ ۔ فائل فوٹو ۔

Loading...

پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ یہ کافی ایکسٹائٹنگ ہے ، کیونکہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں ایسا کچھ کروں گی جو کسی کتاب کے ارد گرد ہوگا ۔ اس کردار سے خود کو جوڑ کر دیکھ سکتی ہوں کیوںکہ میں نے لندن میں پڑھائی اور کام کیا ہے ۔ وہ میرے گھر کی طرح ہے ۔ مجھے انتظار ہے کہ جلد سے جلد اس فلم کی شوٹنگ کا کام شروع ہو ۔

Loading...