فلم کی شوٹنگ کررہے اداکاروں کو لوگوں نے سمجھا دہشت گرد ، پولیس نے ایک گھنٹے تک چلایا سرچ آپریشن– News18 Urdu

فلم کی شوٹنگ کررہے اداکاروں کو لوگوں نے سمجھا دہشت گرد ، پولیس نے ایک گھنٹے تک چلایا سرچ آپریشن

اتنا ہی نہیں یہ خبر پولیس تک پہنچی تو دہشت گردوں کی تلاش میں سات پولیس تھانوں کی ٹیمیں دبش دینے کیلئے نکل پڑیں ۔

May 29, 2019 10:37 AM IST | Updated on: May 29, 2019 10:37 AM IST

مہاراشٹر کے پال گھر میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے ۔ علاقہ میں دو دہشت گردوں کے ہونے کی خبر سے افراتفری مچ گئی ۔ اتنا ہی نہیں یہ خبر پولیس تک پہنچی تو دہشت گردوں کی تلاش میں سات پولیس تھانوں کی ٹیمیں دبش دینے کیلئے نکل پڑیں ۔ تقریبا ایک گھنٹے تک سرچ آپریشن چلایا گیا ، جس کے بعد سامنے آیا کہ یہ دونوں دہشت گرد نہیں بلکہ دہشت گرد کی ڈریس میں فلم کی شوٹنگ کررہے تھے ۔

اطلاعات کے مطابق پال گھر میں بالی ووڈ اداکار ریتک روشن اور ٹائیگر شراف کی ایک فلم کی شوٹنگ چل رہی تھی ، جس میں دو جونیئر آرٹسٹ دہشت گرد کا کردار نبھا رہے تھے ۔ شوٹنگ سے بریک لے کر یہ دونوں نزدیک میں ہی واقع ایک دکان پر سگریٹ خریدنے کیلئے پہنچ گئے ۔ اس دوران پنچ وٹی ناکہ علاقہ میں ایک اے ٹی ایم گارڈ نے دہشت گردوں کو کھلے میں گھومتے دیکھا تو فورا پولیس کو اطلاع دیدی ۔

فلم کی شوٹنگ کررہے اداکاروں کو لوگوں نے سمجھا دہشت گرد ، پولیس نے ایک گھنٹے تک چلایا سرچ آپریشن

علامتی تصویر

Loading...

جس کے بعد حرکت میں آئی پولیس نے ایک کے بعد ایک کئی تھانوں اور کنٹرول روم کو اس کی جانکاری دی ۔ پولیس کی کئی گاڑیاں ان دہشت گردوں کی تلاش کرتے ہوئے علاقہ میں گھومنے لگیں ۔ اس دوران سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی گئیں ، جس کے بعد سامنے آیا کہ یہ دونوں دہشت گرد نہیں بلکہ اداکار تھے ۔ تب پولیس نے راحت کی سانس لی ۔ حالانکہ تقریبا ایک گھنٹے تک یہ ڈراما چلتا رہا ۔

Loading...