مشہور اداکارہ پرینکا چوپڑا کا بولڈ ڈانس ویڈیو وائرل ، یہ کام کرتے نظر آئے شوہر نک جونس

اداکارہ پرینکا چوپڑا نے اپنا 37 واں یوم پیدائش منایا ہے ۔ یوم پیدائش پر پرینکا پر مداحوں سے لے کر فیملی تک سبھی نے پیار کی بارش کردی ۔

Jul 21, 2019 01:06 PM IST | Updated on: Jul 22, 2019 01:56 PM IST
مشہور اداکارہ پرینکا چوپڑا کا بولڈ ڈانس ویڈیو وائرل ، یہ کام کرتے نظر آئے شوہر نک جونس

پرینکا چوپڑا کا سیکسی ویڈیو وائرل ، یہ کام کرتے نظر آئے نک جونس

اداکارہ پرینکا چوپڑا گزشتہ کافی دنوں سے سرخیوں میں ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے اپنا 37 واں یوم پیدائش منایا ہے ۔ یوم پیدائش پر پرینکا پر مداحوں سے لے کر فیملی تک سبھی نے پیار کی بارش کردی ۔ ہر جگہ سے انہیں نیک خواہشات ملتی نظر آئیں ۔ سالگرہ پارٹی کی تصویروں میں پرینکا لال رنگ کا کافی خوبصورت ڈریس پہنے نظر آئیں ۔ تصویروں کے ساتھ ہی پرینکا کا ایک ویڈیو بھی کافی وائرل ہورہا ہے ۔ اس یوڈیو میں وہ چھوٹی سے لال ڈریس پہن کر سیکسی ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں ۔ پرینکا کا یہ ویڈیو انسٹا گرام پر وائرل ہورہا ہے ۔

پرینکا کا یہ سیکسی ڈانس ویڈیو ان کے ایک فین پیج پر شیئر کیا گیا ہے ۔ اس ویڈیو میں پرینکا ڈانس مووز کر رہی ہیں تو وہیں ویڈیو کے ایک کونے میں نک جونس تالی بجاتے نظر آرہے ہیں ۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس ویڈیو کے بیک گراونڈ میں نک جونس برادرس کا گانا برننگ اپ سنائی دے رہا ہے ۔ اس ویڈیو میں لکھا ہے کہ برتھ ڈے گرل ان ریڈ ۔ پرینکا چوپڑا کا یہ ویڈیو ان کے بیڈ روم کا معلوم ہوتا ہے اور اگر یہ بیڈ روم کا ہے تو ظاہر سی بات ہے کہ یہ ان کے شوہر نک جونس نے شوٹ کیا ہوگا ۔

Loading...

View this post on Instagram

High Heels Red Dress 🔥🔥🔥 #HappyBirthdayPriyanka @priyankachopra

A post shared by Priyanka Chopra Online (@priyankaonline) on

ویڈیو کے ساتھ ساتھ پرینکا کے فین پیج پر ان کی سالگرہ کی تصویریں بھی شیئر کی گئی ہیں ۔ ان تصویروں میں پرینکا اسی ریڈ ڈریس میں نظر آرہی ہیں ۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے نک جونس نے اپنی اہلیہ پرینکا چوپڑا کی ایک تصویر شیئر کرکے انہیں مبارکباد دی تھی ۔ اس تصویر میں پرینکا چوپڑا پیلی ساڑی میں کافی خوبصورت نظر آرہی تھیں ۔ نک نے اس تصویر پر لکھا تھا تم میری زندگی کی روشنی ہو ، میرا دل ہو ... آئی لو یو بے بی ، ہیپی برتھ ڈے ۔

Loading...