سلمان خان کی اس اداکارہ کا ٹوٹ گیا دل ، برسوں پرانے بوائے فرینڈ نے اس حال میں چھوڑ دیا ساتھ– News18 Urdu

سلمان خان کی اس اداکارہ کا ٹوٹ گیا دل ، برسوں پرانے بوائے فرینڈ نے اس حال میں چھوڑ دیا ساتھ

اسنیہا اور اوی کا رشتہ ٹوٹ گیا ہے ۔ ان دونوں نے ویلن ٹائنس ڈے ساتھ میں منایا تھا ، مگر اس کے بعد انہوں نے ایک دوسرے سے ملنا بند کردیا ہے ۔

Jun 14, 2019 09:35 PM IST | Updated on: Jun 14, 2019 09:35 PM IST

بالی ووڈ میں بنتے اور بگڑتے رشتوں کی خبریں اکثر سننے کو ملتی رہتی ہیں ۔ وہیں حال ہی میں ایک اداکارہ کا دل ٹوٹ گیا ہے ۔ یہ اداکارہ سلمان خان کے ساتھ 2005 میں آئی ایک فلم میں نظر آچکی ہیں ، جس کے بعد انہیں بالی ووڈ میں کچھ خاص شناخت تو نہیں مل پائی لیکن وہ اپنے لکس کو لے کر کافی سرخیوں میں رہیں ۔

اس اداکارہ کا لک ایشوریہ رائے سے ملتا ہے ۔ حال ہی میں یہ اداکارہ ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں ہیں ۔ اس کی وجہ ان کا بریک اپ ہے ۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو بتایا جارہا ہے کہ ان کا طویل رشتہ اب ٹوٹ گیا ہے ۔

سلمان خان کی اس اداکارہ کا ٹوٹ گیا دل ، برسوں پرانے بوائے فرینڈ نے اس حال میں چھوڑ دیا ساتھ

اسنیہا اور اوی طویل عرصہ سے دوست تھے اور پھر یہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی ۔

Loading...

ہم بات کررہے ہیں 2005 میں آئی فلم لکی : نو ٹائم فار لو میں سلمان خان کی ہیروئن رہ چکیں اداکارہ اسنیہا الال کی ، جو ایشوریہ رائے بچن کی ہم شکل کے طور پر مشہور ہیں ۔ کچھ وقت پہلے خبر تھی کہ اسنیہا آل انڈیا مکسڈ مارٹیکل آرٹس ایسوی ایشن کے چیئرمین اوی متل کو ڈیٹ کررہی ہیں ۔ حالانکہ اب کئی میڈیا رپورٹس میں یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ ان دونوں کا رشتہ ٹوٹ گیا ہے ۔

اسپاٹ بوائے کی خبر کے مطابق اسنیہا اور اوی کا رشتہ ٹوٹ گیا ہے ۔ ان دونوں نے ویلن ٹائنس ڈے ساتھ میں منایا تھا ، مگر اس کے بعد انہوں نے ایک دوسرے سے ملنا بند کردیا ہے ، جس کا مطلب ہے کہ اسنیہا فی الحال سنگل ہیں ۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں کے رشتے کے ٹوٹنے کی وجہ اوی کا اپنا زیادہ تر وقت اپنے کام کو دینا تھا ۔

بتایا جاتا ہے کہ اسنیہا اور اوی طویل عرصہ سے دوست تھے اور پھر یہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی ۔ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ تر وقت دیکھے جاتے تھے ۔ یہاں تک کہ اسنیہا اوی کے سبھی فیملی پروگرام میں بھی موجود رہتی تھیں۔

Loading...