فلم بھارت کا ٹریلر ریلیز ، پیٹ پالنے کیلئے یہ کام کرتے نظر آئے سلمان خان– News18 Urdu

فلم بھارت کا ٹریلر ریلیز ، پیٹ پالنے کیلئے یہ کام کرتے نظر آئے سلمان خان

بتادیں کہ سلمان خان کی یہ فلم اس سال عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی ہے۔ علی عباس ظفر کے ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں کٹرینہ کیف ، سلمان خان ، سنیل گروور اور جیکی شراف اہم رول میں ہیں ۔

Apr 22, 2019 04:38 PM IST | Updated on: Apr 22, 2019 04:42 PM IST

سلمان خان کی فلم بھارت کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔ تین منٹ 11 سکینڈ کے اس ویڈیو میں پوری طرح سمجھا دیا گیا ہے کہ آخر فلم میں کیا ہے ۔ سلمان خان کی کہانی کی شروعات ہندوستان کی آزادی سے ہوتی ہے۔ وہ سرکس میں موت کے کنویں میں بائیک چلانے کا کام کرتے نظر آئیں گے ۔ دشا پٹانی یہیں پر ان کا ساتھ دیتی نظر آئیں گی ۔

اس کے بعد وہ دوسری نوکری کیلئے سرکاری دفتر پہنچتے ہیں ۔ یہاں ان کی ملاقات کٹرینہ کیف کے ساتھ ہوتی ہے ، جہاں انہیں کام ملتا ہے ۔ اسی دوران ایک واقعہ پیش آجاتا ہے جس میں سلمان خان سارا فلیش بیک دیکھتے ہیں ۔ اس فلم میں سلمان خان کے والد کے رول میں جیکی شراف نظر آئیں گے ۔ اس کے بعد سلمان خان مرچنٹ نیوی کی ڈریس میں نظر آتے ہیں ۔ آخر میں وہ واگہہ بارڈر والا سین ہے ، جس کی تصویر شروعات میں سلمان خان نے شیئر کی تھی ۔