bollywood-salman-khan-says-i-am-huge-lord-shiv-bhakt-dabangg-3-shiva-picture-controversy-indore-uttar-pradesh-arbaaz-khan-prabhu-deva-sonakshi-sinha, گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں سلمان خان کے خلاف متنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ جانیں کیا ہے پورا معاملہ– News18 Urdu

!سلمان خان نے خود کو بتایا ’شیو بھکت‘، دبنگ-3 کے سیٹ پر زبردست ہنگامہ، جانیں پوری تفصیل

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں سلمان خان کے خلاف متنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ جانیں کیا ہے پورا معاملہ

Apr 04, 2019 12:38 PM IST | Updated on: Apr 04, 2019 01:02 PM IST

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں سلمان خان کے خلاف متنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ سلمان کی فلم ’دبنگ-3‘ کی شوٹنگ  بیچ میں ہی رکوا دی گئی۔ سلمان خود اس بات سے اتنے پریشان ہوئے کہ یہ سب دیکھ کر میڈیا کے سامنے آگئے اور اپنی طرف سے وضاحت بھی پیش کی۔

سلمان خان نے کہا، ’’ میں خود بہت بڑا شیو بھک ہوں‘۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی چاہتا ہے کہ تو وہ یہاں سے پیک اپ کے کر چلے جائیں گے۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ معاملہ آخر کیا ہے؟ تو آئیے آپ کو معاملہ کی تفصیل بتاتے ہیں۔

!سلمان خان نے خود کو بتایا ’شیو بھکت‘، دبنگ-3 کے سیٹ پر زبردست ہنگامہ، جانیں پوری تفصیل

سلمان خان

دراصل، سلمان خان اپنی آئندہ فلم ’دبنگ-3‘ کی شوٹنگ کے لئے اندور پہنچے ہوئے ہیں۔ اسی دوران ایک تصویر وائرل ہوئی جس کی وجہ سے سلمان کے سیٹ پر ہنگامہ ہو گیا اور شوٹنگ رکوا دی گئی ۔ اس معاملہ پر سلمان فورا میڈیا کے سامنے آئی اور کہا کہ بدھ کے روز انہوں نے دیکھا کہ کچھ اخبار اور سوشل میڈیا پر شوٹنگ کے شارٹس کو لے کر غلط جانکاری دی جا رہی ہے۔

انہوں نے اس ویڈیو کا ذکر کیا، جس میں بتایا گیا کہ نرمدا گھاٹ پر بنے شیو لنگ پر تخت رکھا گیا، اس پر لوگ کھڑے ہیں اور شوٹنگ چل رہی ہے۔ ایک تصویر میں شیو لنگ کے پاس شخص پیر پھیلائے بیٹھا ہے۔

وہیں سلمان خان نے اس پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خود شیو لنگ کا احترام کرتے ہوئے اس کے اوپر باکس رکھوایا۔ کچھ لوگوں نے اس کا غلط استعمال کیا تو اسے فورا ہٹوا بھی دیا۔ سلمان نے کہا، ’’ میں خود بہت بڑا شیو بھکت ہوں، اگر آپ شوٹنگ نہیں کرنے دینا چاہتے تو میں فورا پیک اپ کر اتر پردیش چلا جاوں گا۔

انہوں نے کہا کہ کمل ناتھ سر کے کہنے پر ہم یہاں آئے ہں۔ انہوں نے کہا تھا کہ آپ کا اندور اور مہیشر سے رہشتہ ہے۔ اس کے نام کو آگے بڑھائیے۔ یہاں شوٹنگ کیجیئے۔

یہ بھی پڑھیں: فوٹو شوٹ کرانا پڑا سارہ علی خان کو بےحد مہنگا، سوشل میڈیا صارفین نے جم کر کیا ٹرول

یہ بھی پڑھیں: سیف کے بیٹے ابراہیم بھی کرنا چاہتے ہیں بہن سارہ کی طرح بالی ووڈ میں انٹری، یہ خبر آئی سامنے