bollywood-salman-khan-shared-his-new-look-from-bharat-سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ سے ان کا نیا لک رلیز کر دیا گیا ہے۔– News18 Urdu

آخر کار بوڑھے ہوئے سلمان خان، ’بھارت‘ میں دکھےگا یہ انداز

سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ سے ان کا نیا لک رلیز کر دیا گیا ہے۔

Apr 15, 2019 12:30 PM IST | Updated on: Apr 15, 2019 12:35 PM IST

سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ سے ان کا نیا لک رلیز کر دیا گیا ہے۔ اس نئے پوسٹر میں سال 2010 لکھا ہے اور سلمان خان بوڑھے نظر آرہے ہیں۔ اس نئے پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے سلمان خان نے لکھا، ’’ جتنے سفید بال میرے سر اور داڑھی میں ہیں، اس سے کہیں زیادہ رنگین میری زندگی ہے۔ اس تصویر پر سوشل میڈیا کے الگ -الگ ردعمل آرہے ہیں۔

بھائی جان کے مداح اس لک کی جم کر تعریف کر رہے ہیں۔ محض 1 گھنٹے میں یہ لک ٹویٹر پر چھایا ہوا ہے۔ بھائی کی ’بھارت‘ اس سال عید کے موقع پر رلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم میں سلمان خان 22 سال کی عمر میں 75 سال کی عمر تک کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ دھیرے- دھیرے ان کے لک لوگوں کے سامنے لائے جا رہے ہیں۔

آخر کار بوڑھے ہوئے سلمان خان، ’بھارت‘ میں دکھےگا یہ انداز

بتا دیں کہ فلم ’بھارت‘ میں سلمان خان کے ساتھ کٹرینہ کیف مرکزی کردار میں ہیں۔ پہلے پرینکا چوپڑا اس فلم کا حصہ تھیں۔ لیکن کچھ وجوہات سےانہوں نے ’بھارت‘ چھوڑ دی اور فلم میں کٹرینہ کو جگہ مل گئی۔

Loading...

Loading...