شہرت ملنے کے بعد ذہنی بیماری کا شکار ہو گئے تھے ہنی سنگھ، اب دکھنے لگے ہیں ایسے

ہندوستان کو ریپ میوزک سے تعرف کرانے والے سب سے مشہور گلوکار ہنی سنگھ کی آج سالگرہ ہے۔

Mar 15, 2019 10:53 AM IST | Updated on: Mar 15, 2019 11:00 AM IST

ہندوستان کو ریپ میوزک سے تعرف کرانے والے سب سے مشہور گلوکار ہنی سنگھ کی آج سالگرہ ہے۔ آج ہنی 36 سال کے ہو گئے ہیں۔ ہنی کی پیدائش 1983 کو ہوشیار پور میں ہوئی تھی۔ ان کا اصلی نام ہردیش سنگھ ہے۔

دہلی آنے کے بعد انہوں نے ریپ کرنا شروع کیا۔ جب لوگوں نے ہنی سنگھ کا ریپ سنا تو ان کے لاکھوں مداح بن گئے۔ ہنی سنگھ نے دل جیت دوسانجھ کے ساتھ گانا ’لک 28 کڑی دا‘ گایا تھا۔ یہ گانا بھی سپر ہٹ رہا۔ "

شہرت ملنے کے بعد ذہنی بیماری کا شکار ہو گئے تھے ہنی سنگھ، اب دکھنے لگے ہیں ایسے

فائل تصویر

ہنی اپنے ہر گانے میں ’یو یو ہنی سنگھ‘ ضرور بولتے ہیں۔ اسلئے ان کے مداح انہیں اس نام سے بھی بلاتےہیں۔ ہنی سنگھ نے بالی ووڈ میں بھی جگہ بنائی۔ انہوں نے شاہ رخ، سیف اور ریتک جیسے سپر اسٹارس کے لئے گانے گائے۔ کچھ ہی سالوں میں ہنی بےحد مشہور ہو گئے۔

اتنی شہرت ملنے کے بعد ہنی سنگھ کی زندگی میں ایک وقت ایسا آیا جب وہ اچانک بالی ووڈ سے غائب ہو گئے۔ ان کے ری ہیب سنٹر میں علاج کرانے کی خبریں آنے لگیں۔ کہا جانے لگا کہ ہنی سنگھ شراب کے ایسے عادی ہو گئے تھے کہ انہیں ری ہیب سنٹر میں داخل کرانا پڑا۔ لیکن ہنی سنگھ نے ان تمام باتوں سے انکار کرتے ہوئے صحیح وجہ بتائی۔

Loading...

Honey-1

ہنی سنگھ نے کہا، ’’ میں بایاپولر ڈس آرڈر میں مبتلا ہوں۔ یہ سب 18 مہینہ چلا، اس دوران میں نے چار ڈاکٹر بدلے۔ دوائیاں مجھ پر کام نہیں کر رہی تھیں۔ میرے ساتھ عجیب چیزیں ہو رہی تھیں‘۔

Loading...