آئی پی ایل 2019 :  سنچری کیلئے " لالچی " بن گئے وراٹ کوہلی ، ٹیم سے زیادہ ریکارڈ ضروری ؟– News18 Urdu

آئی پی ایل 2019 :  سنچری کیلئے " لالچی " بن گئے وراٹ کوہلی ، ٹیم سے زیادہ ریکارڈ ضروری ؟

انڈین پریمیئر لیگ کے 35 ویں میچ میں کوہلی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کوہلی نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے خلاف 58 گیندوں میں 100 رن کی اننگز کھیلی ، جس میں انہوں نے 9 چوکے اور چار چھکے لگائے۔

Apr 19, 2019 11:02 PM IST | Updated on: Apr 21, 2019 05:41 PM IST

انڈین پریمیئر لیگ کے 35 ویں میچ میں کوہلی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کوہلی نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے خلاف 58 گیندوں میں 100 رن کی اننگز کھیلی ، جس میں انہوں نے 9 چوکے اور چار چھکے لگائے۔ وراٹ کوہلی نے پانچویں مرتبہ آئی پی ایل میں سنچری بنائی ہے۔ حالانکہ اپنی سنچری کیلئے انہوں نے ایک ایسی حرکت کردی ، جس پر کسی مداح یا کھلاڑی کو ناز نہیں  ہوگا۔ دراصل کوہلی کے کے آر کے خلاف اپنی سنچری کیلئے لالچی بن گئے ، جس کے بعد یہ سوال کھڑا ہوگیا ہے کہ وہ ٹیم کیلئے کھیلتے ہیں یا پھر اپنے ریکارڈ کیلئے ؟۔

میچ کے آخری اوور میں وراٹ کوہلی 95 رن پر ناٹ آوٹ تھے ۔ انہوں نے آخری اوور پھینک رہے تیز گیند باز گرنی کی پہلی ہی گیند پر ایک رن لے لیا ۔ اس کے بعد اسٹونس نے گرنی کی دوسری اور تیسری گیند پر چوکا اور چھکا لگادیا ۔ چوتھی گیند پر اسٹونس نے گیپ میں شارٹ کھیلا ، جہاں دو رن لینے کا موقع تھا ، لیکن کوہلی نے دوسرا رن لینے سے انکار کردیا ۔ وراٹ جب دوسرا رن نہیں دوڑے ، تو مارکس اسٹونس ہنسنے لگے اور وراٹ کوہلی کو بھی ہنستے دیکھا گیا ۔ صاف ہے کہ وکٹ کے درمیان میں تیز رفتار سے دوڑنے والے وراٹ کوہلی نے اپنی سنچری کیلئے دو رن نہیں لئے۔

آئی پی ایل 2019 :  سنچری کیلئے

وراٹ کوہلی ۔ فوٹو کریڈٹ : آئی پی ایل ٹی 20 ڈاٹ کام ۔

وراٹ کوہلی نے ہیری گرنی کی پانچویں گیند پر چوکا لگاکر آئی پی ایل میں اپنی پانچویں سنچری بنائی اور اس سیزن کی پہلی سنچری بنائی ۔ وراٹ کوہلی آئی پی ایل میں سب سے زیادہ سنچری لگانے کے معاملہ پر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ کرس گیل چھ سنچریوں کے ساتھ اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔

Loading...