کھجلی کے داغ چھپانے کیلئے یہ مشہور اداکارہ کرتی تھی ایسا میک اپ ، سامنے آئی سچائی تو جم کر ہوگئی ٹرول– News18 Urdu

کھجلی کے داغ چھپانے کیلئے یہ مشہور اداکارہ کرتی تھی ایسا میک اپ ، سامنے آئی سچائی تو جم کر ہوگئی ٹرول

اکثر سوشل میڈیا پر سرخیاں بٹورنے والی کم انٹرنیٹ کی دنیا کا ایک مشہورچہرہ ہیں اور انہیں لوگ کافی اچھے طریقہ سے جانتے ہیں ۔

Jun 26, 2019 09:39 PM IST | Updated on: Jun 26, 2019 09:39 PM IST

دنیا کی سپر اسٹار کم کرداشیاں حال ہی میں سوشل میڈیا پر زبردست طریقے سے ٹرول ہوگئی ہیں ۔ اکثر سوشل میڈیا پر سرخیاں بٹورنے والی کم انٹرنیٹ کی دنیا کا ایک مشہورچہرہ ہیں اور انہیں لوگ کافی اچھے طریقہ سے جانتے ہیں ۔ وہ اپنی بولڈ تصویروں کی وجہ سے آئے دن ٹرینڈ میں رہتی ہیں ۔ اصل زندگی میں کم کرداشیاں ایک رئیلٹی شو کی اسٹار کے ساتھ ہی اپنی میک اپ ، کپڑوں اور پرفیوم کی رینج چلاتی ہیں ۔

اس مرتبہ کم کرداشیاں نے دو نئے برانڈ لانچ کئے ، لیکن انہیں لانچ کرکے وہ مصیبت میں پھنس گئیں ۔ پہلا پروڈکٹ تھا ایک انر ویئر جو خواتین کے جسم کو کسی ڈریس کیلئے فٹ بناتا ہے ۔ باڈی فٹنگ اس ڈریس کو کم کرداشیاں نے کیمونو نام دیا ہے ۔ اس انر ویئر کے نام کو لے کر جاپان میں کافی غصہ ہے ۔ کیمونو جاپان کا ایک روایتی ڈریس ہے اور اس کی جاپانی تہذیب میں کافی اہمیت ہے ۔ کم کرداشیاں نے اس انر ویئر کو کیمونو نام دے کر جاپانی لوگوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔

کھجلی کے داغ چھپانے کیلئے یہ مشہور اداکارہ کرتی تھی ایسا میک اپ ، سامنے آئی سچائی تو جم کر ہوگئی ٹرول

کم کرداشیاں

سوشل میڈیا پر کئی ماڈلس کے ساتھ کم کرداشیاں اس ڈریس کو پہن کر نظر آئیں ، لیکن لوگوں نے اس کو فحش ، باڈی شیم کرنے والا اور گھٹیا قرار دیا ۔ کئی لوگوں نے کہا کہ کم ایک خاص قسم کے جسمانی ساخت کی ہی تشہیر کرتی ہیں ۔

کم نے اپنی میک اپ کمپنی کی طرف سے بھی ایک باڈی میک اپ بنایا تھا ، جس کے بارے میں کم کرداشیاں کا دعوی تھا کہ وہ اس باڈی میک اپ کے ذریعہ اپنے کھجلی کے داغ چھپاتی ہیں اور سالوں سے یہ ان کیلئے کام کرتا آیا ہے ۔ لیکن کم کرداشیاں کے تشہیر کے اس طریقہ کی کافی تنقید ہوئی ۔

سوشل میڈیا پر خواتین کا کہنا ہے کہ اسٹریچ مارکس یا کسی انفیکشن کے داغ کو چھپانے کی ضرورت ہی کیوں پڑتی ہے ، کیوں آپ کو نیچورل رہنا خراب لگتا ہے ؟ ۔

 

Loading...