income tax challenges shah rukh khan relief over alleged benami property بے نامی جائیداد معاملہ میں شاہ رخ خان کی برھ سکتی ہیں مشکلات ، انکم ٹیکس محکمہ نے شروع کی کارروائی– News18 Urdu

بے نامی جائیداد معاملہ میں شاہ رخ خان کی برھ سکتی ہیں مشکلات ، انکم ٹیکس محکمہ نے شروع کی کارروائی

بے نامی جائیداد کے معاملہ میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں ۔ منی کنٹرول کی ایک رپورٹ کے مطابق انکم ٹیکس محکمہ نے اس فیصلہ کو چیلنج کردیا ہے جس میں شاہ رخ خان پر بے نامی جائیداد کے الزامات کو خارج کردیا گیا تھا ۔

Mar 18, 2019 09:27 PM IST | Updated on: Mar 18, 2019 09:27 PM IST

بے نامی جائیداد کے معاملہ میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں ۔ منی کنٹرول کی ایک رپورٹ کے مطابق انکم ٹیکس محکمہ نے اس فیصلہ کو چیلنج کردیا ہے جس میں شاہ رخ خان پر بے نامی جائیداد کے الزامات کو خارج کردیا گیا تھا ۔

انکم ٹیکس محکمہ نے گزشتہ سال شاہ رخ خان کے علی باغ کے بنگلے کو ضبط کیا تھا ۔ سال 2016 میں بے نامی جائیداد قانون کے تحت بے نامی جائیداد کو ضبط کیا گیا تھا ۔ لیکن ایک ماتحت ادارے نے انکم ٹیکس کے کیس کو خارج کردیا تھا اور شاہ رخ خان کو راحت دیدی تھی ، لیکن اب اس معاملہ کو انکم ٹیکس محکمہ نے پھر سے چیلنج کردیا ہے اور بے نامی اپیلیٹ ٹریبیونل میں چیلنج کیا ہے ۔

بے نامی جائیداد معاملہ میں شاہ رخ خان کی برھ سکتی ہیں مشکلات ، انکم ٹیکس محکمہ نے شروع کی کارروائی

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان: فائل فوٹو

اب اس معاملہ کی سماعت کی جائے گی ، جس کے بعد فیصلہ آنے پر طے ہوگا کہ حقیقت میں یہ جائیداد بے نامی تھی یا نہیں ۔ اگر یہ طے ہوجاتا ہے کہ یہ بے نامی جائیداد تھی تو شاہ رخ خان کے ساتھ ایسے کئی دیگر پروموٹر ہیں ، جن کو سات سال کی سزا اور املاک کی مارکیٹ قیمت کا 25 فیصد تک پیسہ ادا کرنا پڑسکتا ہے ۔