اداکارہ کا سنسنی خیز انکشاف ، اس مشہور ڈائریکٹر نے فلم کا لالچ دے کر ساتھ میں سونے کیلئے کہا ، سن کر ہوگئی ایسی حالت– News18 Urdu

اداکارہ کا سنسنی خیز انکشاف ، اس مشہور ڈائریکٹر نے فلم کا لالچ دے کر ساتھ میں سونے کیلئے کہا ، سن کر ہوگئی ایسی حالت

تمل اداکارہ شالو شامو نے اپنے انسٹا گرام پر ایک قیو اے سیشن میں بتایا کہ کیسے ان کا ایک مشہور تمل فلم ڈائریکٹرنے فلموں کا لالچ دے کر استحصال کرنے کی کوشش کی ۔

Jun 06, 2019 07:24 PM IST | Updated on: Jun 06, 2019 07:24 PM IST

بالی ووڈ میں گزشتہ سال می ٹو مہم کے تحت کئی معاملات سامنے آئے تھے ۔ اس مہم کے تحت بالی ووڈ کی کئی اداکاراوں نے اپنے ساتھ ہوئے جنسی استحصال کے بارے میں سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا ، جس کے بعد بالی ووڈ میں سنسنی مچ گئی تھی ۔ اس میں نانا پاٹیکر سے لے کر آلوک ناتھ سمیت کئی برے اداکاروں کے نام سامنے آئے ۔ وہیں حال ہی میں جنوبی ہندوستان کی ایک اداکارہ نے اپنے ساتھ ہوئے جنسی استحصال کے بارے میں سوشل میڈیا پر انکشاف کیا ہے جس کے بعد ان کے مداح کافی حیران ہیں ۔

تمل اداکارہ شالو شامو نے اپنے انسٹا گرام پر ایک قیو اے سیشن میں بتایا کہ کیسے ان کا ایک مشہور تمل فلم ڈائریکٹرنے فلموں کا لالچ دے کر استحصال کرنے کی کوشش کی ۔ اداکارہ وجے دیوراکونڈا کے آنے والی ایک فلم کے ڈائریکٹر نے شالو کو اپنے ساتھ سونے کیلئے کہا تھا ، جس کے بدلے میں وہ انہیں ان کی آنے والی فلم میں مین رول ادا کرنے کا موقع دینے کی بات کہہ رہے تھے ۔ شالو کے اس انکشاف سے ٹالی ووڈ میں کافی ہلچل مچ گئی ہے ۔

اداکارہ کا سنسنی خیز انکشاف ، اس مشہور ڈائریکٹر نے فلم کا لالچ دے کر ساتھ میں سونے کیلئے کہا ، سن کر ہوگئی ایسی حالت

اداکارہ کا سنسنی خیز انکشاف ، اس مشہور ڈائریکٹر نے فلم کا لالچ دے کر ساتھ میں سونے کیلئے کہا

Loading...

وہیں اگر شالو کے فلمی کیریئر کی بات کریں تو انہوں نے دساوتھارم فلم کے ساتھ شروعات کی تھی ۔ اداکار سیوا کارتکین کے ساتھ کاسٹ کی گئی فلم مسٹر لوکل میں شالو کو ابھی حال ہی میں ایک رول ملا تھا ۔

حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر کچھ خاص نہیں کرسکی تھی ۔ سال 2008 سے 2012 تک شالو کا فلمی کیریئر کافی اچھا رہا اور شالو کو ایک فلم فیئر ایوارڈ بھی مل چکا ہے ۔ جلد ہی شالو فلم سنگاتھمیزن میں نظر آنے والی ہیں۔

Loading...