ڈانس کے دوران سپنا چودھری کو اسٹیج پر مارے گئے پتھر ، دیکھیں ویڈیو– News18 Urdu

ڈانس کے دوران سپنا چودھری کو اسٹیج پر مارے گئے پتھر ، دیکھیں ویڈیو

ہریانوی ڈانسر ، بگ باس کنٹیسٹنٹ اور اب بالی ووڈ اداکارہ بن چکیں سپنا چودھری کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں بنی رہتی ہیں ۔

Apr 22, 2019 04:58 PM IST | Updated on: Apr 22, 2019 04:58 PM IST

ہریانوی ڈانسر ، بگ باس کنٹیسٹنٹ اور اب بالی ووڈ اداکارہ بن چکیں سپنا چودھری کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں بنی رہتی ہیں ۔ دھماکہ دار ڈانس کے علاوہ سپنا کا بے باک انداز بھی لوگوں کو کافی پسند آتا ہے ۔ وہ ڈانس شو کرتی ہیں اور اتنی مستی بھرے انداز میں رقص کرتی ہیں کہ وہاں موجود لوگ بھی خود کو نہیں روک پاتے ہیں ۔ حال ہی میں سپنا چودھری کا ایک ایسا ویڈیو وائرل ہورہا ہے ، جس میں ان کے شو کے دوران پر ان پر لوگوں نے پتھر پھینکے ۔

یو ٹیوب پر موجود سپنا کے اس ویڈیو میں وہ بھیڑ سے یہ کہتی نظر آرہی ہیں کہ آپ لوگ پتھر پھینکتے ہیں ۔ یہ کوئی اچھی بات ہے ؟ وہیں وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ میں آپ سبھی کو بتادوں کے میں ایسے ہی پتھر کھا کر بڑی ہوئی ہوں ۔ سپنا چودھری لوگوں سے گزارش کرتی نظر آتی ہیں کہ لوگ ایسے اچھے شو میں پتھراو کرکے مزہ کرکرا نہ کریں ۔

ڈانس کے دوران سپنا چودھری کو اسٹیج پر مارے گئے پتھر ، دیکھیں ویڈیو

ڈانس کے دوران سپنا چودھری کو اسٹیج پر مارے گئے پتھر ، دیکھیں ویڈیو

بتادیں کہ سپنا چودھری ہریانہ سے لے کر یوپی اور بہار تک میں کافی مقبول ہوچکی ہیں ۔ یہی نہیں حال ہی میں چھتیس گڑھ میں بھی ان کا ایک ڈانس شو کافی مقبول ہوا تھا ۔ خیال رہے کہ سپنا چودھری بالی ووڈ میں بھی ڈیبیو کرچکی ہیں ۔ ان کی فلم دوستی کے سائیڈ افیکٹس ریلیز ہوچکی ہے ۔

Loading...