کینیڈا میں مسجد میں فائرنگ ، پانچ افراد ہلاک ، دو گرفتار

کینیڈا میں کیوبک صوبے کی دارالحکومت کیوبیک سٹی میں ایک مسجد میں فائرنگ سے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔اس معاملے میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے

Jan 30, 2017 10:13 AM IST | Updated on: Jan 30, 2017 10:13 AM IST

کیوبیک سٹی :  کینیڈا میں کیوبک صوبے کی دارالحکومت کیوبیک سٹی میں ایک مسجد میں فائرنگ سے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔اس معاملے میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے- پولیس کے ترجمان نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ میں کچھ لوگوں کی موت ہوئی ہے اور کچھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم انہوں نے ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

ترجمان نے یہ بتانے سے انکار کیا ہے کہ مسجد کے اندر کوئی بندوق بردار ہے یا نہیں۔ اس سے پہلے مسجد کے ایک منتظم نے یہ اطلاع دی کہ فائرنگ سے پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔ ایک عینی شاہد نے رائٹرکو بتایا کہ تین مسلح شخص کل شام شہر کے اسلامک کلچرل سینٹر کی مسجد کے اندر گھسے اور فائرنگ شروع کر دی۔ واقعہ کے وقت مسجد کے اندر تقریبا 40 افرادموجود تھے۔ فائرنگ میں پانچ افراد کی موت ہو گئی۔

کینیڈا میں مسجد میں فائرنگ ، پانچ افراد ہلاک ، دو گرفتار

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز