کینیڈاامریکی پابندیوں کی وجہ سے پھنسے مسافروں کو مہیا کرائے گا عارضی رہائش گاہ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذریعہ مسلم اکثریتی سات بڑے ممالک کے مسافروں کے امریکہ میں داخلے پر روک لگائے جانے کی وجہ سے کینیڈا نے اپنے یہاں پھنسے ہوئے مسافروں کو عارضی رہائش گاہ مہیا کرنے کی پیشکش کی ہے

Jan 30, 2017 12:55 PM IST | Updated on: Jan 30, 2017 12:55 PM IST

اوٹاوا / ٹورنٹو : امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذریعہ مسلم اکثریتی سات بڑے ممالک کے مسافروں کے امریکہ میں داخلے پر روک لگائے جانے کی وجہ سے کینیڈا نے اپنے یہاں پھنسے ہوئے مسافروں کو عارضی رہائش گاہ مہیا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ کینیڈا کی حکومت کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ امریکہ کے اس فیصلے کی وجہ سے مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جسے کے پیش نظر حکومت ایسے مسافروں کو عارضی قیام مہیا کرنے پر غور کر رہا ہے۔

اس سے پہلے کل امیگریشن کے وزیر احمد حسین نے کہا تھا کہ انہیں یہ نہیں معلوم کہ کتنے لوگ اس فیصلے سے متاثر ہو رہے ہیں لیکن کینیڈا سے امریکہ جا رہے کچھ تارکین وطن کو طیارے میں چڑھنے سے روکا گیا۔ انہوں نے کہا، "ایک وزیر کے طور پر میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ جو لوگ کینیڈا میں پھنسے ہوئے ہیں، انہیں ہم عارضی قیام مہیا کرائیں گے، جیسا کہ پہلے بھی کرتے رہے ہیں۔

کینیڈاامریکی پابندیوں کی وجہ سے پھنسے مسافروں کو مہیا کرائے گا عارضی رہائش گاہ

گیٹی امیجیز

کینیڈا کی برآمدات کا 75 فیصد حصہ امریکہ میں جاتا ہے، شاید اسی وجہ سے کینیڈا کی حکومت نے اب تک امریکہ کے اس رخ کی کھل کر مخالفت کرنے کی جگہ تارکین وطن کو اپنے ملک میں قیام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم کینیڈا میں مقامی اور قومی رہنماؤں نے پہلے ہی مسٹر ٹرمپ کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے۔ اپوزیشن نیو ڈیموکریٹ نے وفاقی پارلیمنٹ میں ایک ہنگامی میٹنگ بلانے کا مطالبہ کیا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز